ETV Bharat / state

Fire Service Week فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر سے خاص ملاقات

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 8:21 PM IST

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر نے ایک ہفتہ تک جاری رنے والے بیداری پروگرامز میں 300 سے زائد ہسپتالوں ، طبی مراکز اور اسکولوں میں 15 ہزار ملازمین کو آگ کی حفاظت ، روکتھام اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تربیت دی گئی۔

interview-with-joint-director-fire-and-emergency-kashmir-bashir-ahmad
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر سے خاص ملاقات

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر سے خاص ملاقات

سرینگر: آگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام میں بیداری کی غرض سے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے ہفتے بھر کےلیے متعدد آگاہی پروگرام اختتام پذیر ہوئے۔اس سلسلے میں محکمہ نے مختلف اسکولوں کالجوں، ہسپتالوں میں آگ کے بجاو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے طلبہ سمیت لوگوں کو بیداری دی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں ہر برس 14 اپریل سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے یہ ہفتہ منایا جاتا ہے۔ تاکہ عوام کو آگ کے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگا کیا جاسکے ۔وہیں اس ہفتے ان بہادر فائر مینز کو بھی یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے بچاؤ کارروائیوں کے دوران عوامی جانی اور مالی کے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی جانوں کو نظرانہ پیش کیا ہوتا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جانب سے ہفتے بھر جاری رہے بیداری پروگراموں سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد شاہ سے خاص بات چیت کی۔ ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آگ اور ہنگامی خدمات کے محکمے کی جانب سے 8 ہزار سے زائد لوگوں کو آگ کی حفاظت،روکتھام اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تربیت دی گئی ہے۔ایسے میں 14 اپریل سے شروع کی گئی تقریبات کے سلسلے میں اسکولوں، ہسپتالوں و دیگر طبی اداروں کو شامل کیا گیا۔

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ محکمہ آگ کے واقعات کو روکنے کے کیے عوام میں بیداری پھیلا رہے ہیں اور پہلے فائر ریسپانس پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ پہلا جواب دہندہ وہ شخص ہوتا ہے جس کی خصوصی تربیت ہوتی ہے جو ہنگامی حالات میں پہنچنے اور مدد فراہم کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل ہوتا ہے۔بشیر احمد شاہنے کہا کہ محکمہ نے ایسے میں آگاہی پروگرام کے تحت 300 سے زائد ہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں کا احاطہ کیا گیا ہےاور ان کے 15ہزار سے زائد ملازمین کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کشمیر میں 5813 آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ۔

مزید پڑھیں: Fire Service Week آگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بیداری پروگرام کا آغاز

بشیر احمد شاہ نے کہا کہ انتظامیہ اپنے آلات اور مشینوں کو اپ گریڈ کرکے فائر سروس محکمے کو بھی مضبوط کررہی یے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی ایل اس جدید سیڑھی سے 14 منزلہ عمارت تک آگ بجھانے کی رسائی ممکن بن رہی ہے۔ تاہم محکمے کو مزید جدید سازوں سامان سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.