G20 Event in JK جی ٹوینٹی پروگراموں کے انتظامات اور طبی خدمات کے لیے کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 11:02 AM IST

جی 20 پروگراموں کے انتظامات اور طبی خدمات کے لیے کمیٹی تشکیل

جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے جی 20 کے پروگرامز کے انتظامات و طبی خدمات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ Govt Forms UT Level Health Committee

سرینگر: جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے مختلف جی 20 پروگراموں کے لیے طبی دیکھ بھال کے انتظامات اور طبی خدمات کو پیشگی آپریشنلائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے یونین ٹیریٹری لیول ہیلتھ کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق فائنانشیل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ داخلہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی میں انتظامی سیکرٹری محکمہ صحت وطبی تعلیم، انتظامی سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ جی 20 ورکنگ گروپس کے نمائندے اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت وطبی تعلیم کنوینر کے طور شامل ہیں۔ یو ٹی سطح کی جی 20 ہیلتھ کمیٹیوں کے ٹرمز آف ریفرنس بھارت کے آنے والے جی 20 صدارت کے لیے طبی دیکھ بھال کے انتظامات کے لیے ایس او پیز کے مناسب اختیار اور موافقت کی نگرانی کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنا ہے۔

کمیٹی کے کام کاج میں منصوبہ بند سرکاری سفر کے ایک حصے کے طور پر شناخت شدہ بین الاقوامی اور گھریلو ہوائی اڈوں جی 20 میٹنگ کے مقامات، ہوٹلوں، سیر کے مقامات وغیرہ پر طبی دیکھ بھاک کے تمام انتظامات کا معائنہ اور ضرورت کا جائزہ، مختلف میزبان شہر کے مقامات پر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے شناخت شدہ نوڈل میڈیکل افسران کے ساتھ ضلع سطح پر وقف میڈیکل ٹاسک فورس کی تشکیل اور جی 20 کے دوران ان سہولیات پر ہسپتال کے مخصوص بستروں کو محفوظ کرنا وغیرہ شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت اس برس جی 20 اجلاس کی میزبان کررہا ہے ۔اس حوالے متعدد پروگرام کئی شہریوں میں منعقد کیے جارہے ہیں۔ بھارت نے گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس دوران جی ٹوینٹی کے اجلاس و میٹنگز کے لیے تیاریاں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : G20 Event in JK جی 20 اجلاس کیلئے ہیلتھ کمیٹی تشکیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.