ETV Bharat / state

Govt Bans Private Practice By Doctors: پانچ ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی عائد

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 10:52 AM IST

جموں و کشمیر کے محکمہ صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری نے مریضوں کو صحت اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری اہسپتالوں کے بجائے نجی اہستپالوں میں بھیجنے کا معاملے میں پانچ ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ Govt Bans five Doctors from Doing Private Practice

Govt bans five doctors from doing private practice
پانچ ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی عائد

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے 5 ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی عائد کی ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے حکم نامے میں کہا گہاکہ زیر التوا تحقیقات کی وجہ سے 5 ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر فوری پابندی عائد کر دی گئی یے۔ Govt Bans five Doctors from Doing Private Practice

جاری کردہ حکمنامے کے مطابق پی سی آر سرینگر میں تعینات ڈاکٹر نور الدین شاہ، ایس ڈی ایچ پٹن میں تعینات ڈاکٹر طفیل احمد لون، ایس ڈی ایچ ٹنگمرگ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیے رہے ڈاکٹر فاروق احمد، ایس ڈی ایچ ماگام میں اپنی فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر مدثر شاہدار اور پی ایچ سی حاجن میں تعینات ڈاکٹر اشفاق احمد پرہ کو نجی پریکٹس پر پابند عائد کی گئی ہے۔

حکمنامے میں کہا گیاہے کہ مذکورہ ڈاکٹروں کے خلاف یہ کارروائی شکایت کے بعد کی گئی ہے، ان ڈاکٹروں پر الزام ہے کہ انہوں نےمریضوں کو صحت اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری اہسپتالوں کے بجائے نجی اہستپالوں میں بھیجنے کا معاملہ ملوث پائے گئے ہیں۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ شکایت کی مکمل تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.