ETV Bharat / state

Musical Event on Dal Lake: جی 20 مندوبین کے استقبال کے لیے ہوگا میگا شو منعقد

author img

By

Published : May 16, 2023, 2:08 PM IST

جی ٹونٹی مندوبین کی تفریح کے لیے ڈل جھیل کے کنارے موسیقی پروگرام کے کامیاب انعقاد کے حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں۔ G 20 Summit Cultural event on Dal Lake

جی 20 مندوبین کے استقبال کے لیے ہوگا میگا شو منعقد
جی 20 مندوبین کے استقبال کے لیے ہوگا میگا شو منعقد

جی 20 مندوبین کے استقبال کے لیے ہوگا میگا شو منعقد

سرینگر (جموں و کشمیر) : جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران مہانوں کے لیے 22 مئی کی شام ایک تفریحی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں کشمیری اور دیگر مقامی زبانوں میں گلوکار محفل سماں باندھے گے۔ معروف ڈل جھیل کے کنارے منعقد کئے جانے والے 45 منٹ کے اس میگا کلچرل شو کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں پہلی مرتبہ غیر ملکی مندوبین کو جموں وکشمیر کی ثقافت، رقص اور موسیقی کے علاوہ مقامی ثقافت سے روشناس کرایا جائے گا۔ ثقافتی پروگرام کے لئے ہائی ٹیک وسائل کو استعمال میں لایا جا رہا ہے تاکہ بہتر انداز میں یہ کلچرل شو پیش کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق فنکاروں کے لیے لباس سے لے کر زیورات اور دیگر ضروریات کی چیزیں اعلیٰ درجے کی ہوں گی۔

سرینگر کے علاوہ دیگر سیاحتی مقامات پر بھی اسی طرح کے ثقافتی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ مہمانوں کو رقص و موسیقی سے محظوظ کیا جا سکے۔ دہائیوں بعد یہاں کی ثقافت سے متعلق 10 نئے گانے ریلیز کئے جائیں گے۔ ڈوگری، کشمیری، گوجری، پہاڑی اور بھدرواہی زبانوں میں یہ گانے پیش کئے جائے گے۔ مجموعی طور پر جی 20 مندوبین کو کشمیری تہذیب و تمدن اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔ ادھر، جی 20 سربراہ اجلاس پورے ملک کے لئے تاریخی موقع ہے لیکن جموں وکشمیر میں ٹورزم ورکنگ گروپ کا یہ اجلاس کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا تیاریوں میں کوئی کسر نہ باقی رہے اس لیے سرکاری افسران ہر چیز کو بڑی باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت، لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکمہ کے افسران ہر چیز کو بین الاقوامی سطح کا بنا رہے ہیں تاکہ کشمیر کو بہترین اور خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے۔

20 ممالک کے مندوبین کا شہر آفاق جھیل کی سیر کے پیش نظر محکمہ لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی، ڈل جھیل، کو جاذب نظر بنانے کے لیے صفائی ستھرائی عمل میں لا رہا ہے۔ ڈل کے ایک بڑے حصے کو پہلے ہی صاف کیا جا چکا ہے اور دوسرے حصے پر صفائی کا کام شد و مد سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب کشمیر میں اس طرح کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کی جائے گی۔ حالانکہ چین اور پاکستان نے کشمیر میں جی 20سمٹ کے انعقاد پر اعتراض ظاہر کیا ہے تاہم بھارت نے دونوں ممالک کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ بھارت کا داخلی مسئلہ ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: G20 Summit In Kashmir کشمیر میں جی 20 سمٹ کئی معنوں میں اہمیت کا حامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.