FHM Disease Outbreak in Srinagar نجی اسکول میں فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز کے درجن سے زائد کیسز درج

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 2:52 PM IST

نجی اسکول میں فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز کے درجن سے زائد معاملات درج

فُٹ، ہینڈ اینڈ ماوتھ ڈیزیز کے سبب سرینگر کے ایک معروف اسکول میلنسن گرلز اسکول میں زیر تعلیم ایک درجن سے زائد بچیاں متاثر ہوئی ہیں۔ Foot Hand and Mouth Disease Cases Reported in Srinagar

سرینگر: ڈسٹرکٹ سرویلنس یونٹ - آئی ڈی ایس پی - کے مطابق سرینگر کے ایک نجی اسکول میلنسن گرلز اسکول میں کم از کم 13 طالبات ہاتھ، پاؤں اور منہ یعنی (HFMD) انفیکشن سے متاثر پائی گئی ہیں۔ اسکول میں اس بیماری کا پہلا معاملہ 9 ستمبر کو رپورٹ ہوا تھا۔ ہاتھ پاؤں اور منہ کی بیماری ایک ہلکا وائرل انفیکشن ہے جو چھوٹے بچوں میں عام ہے۔ علامات کے طور اس بیماری سے منہ میں زخم اور ہاتھوں اور پیروں پر خارش پیدا ہوتی ہے۔ Foot Hand and Mouth Disease outbreak in Srinagar

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا اور HFMD سے متاثرہ بچوں کی شناخت کی ہے ایسے میں تشخیص کے دوران کچھ بچوں نے بخار کے ساتھ خارش، کمزوری اور گلے میں خراش کی شکایت کی۔ اس صورتحال کے پیش نظر اسکول کی انتظامیہ سے کہا گیا کہ متاثرہ بچوں کو علامات شروع ہونے کے بعد کم از کم 10 دن تک کلاسوں سے دور رکھا جائے اور مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ہی انہیں واپس اسکول آنے کی اجازت دی جائے تاکہ دیگر بچوں کو اس بیماری سے متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔More than Dozen cases reported in Srinagar School

ہاتھ، پاؤں اور منہ کے اس انفیکشن کے پھیلاؤ کی روک تھام کی خاطر مقامی ہیلتھ ورکروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور اس کے مطابق رپورٹ تیار کریں۔ وہیں تمام اسکولوں کے پرنسپل، اساتذہ اور سپروائزرز کو بھی خبردار کیا گیا تھا کہ وہ بخار، چھالے اور خارش سے متاثرہ بچوں کو باقی بچوں سے علیحدہ رکھیں۔ کلاس کے اندر جانے سے قبل اسکریننگ کو یقینی بنائیں۔ 13 FHMD cases Reported from Mallinson Girls School

واضح رہے کہ ہاتھ، پاؤں، گلے اور منہ کا انفیکشن جو کہ انتہائی متعدی بیماری ہے 4سے 5 سال کے عمر کے بچوں میں پائی جاتی ہے ایسے میں اس بیماری نے انفیکشن کی چین کو توڑنے کے لیے اسکول میں پرائمری اور پری کلاسوں کو کچھ دنوں کے لیے بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.