ETV Bharat / state

JK Police Commemoration Day ملیٹنسی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے،دلباغ سنگھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 3:13 PM IST

Updated : Oct 21, 2023, 3:55 PM IST

جموں و کشمیر پولیس سربارہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال رواں کے دوران ملیٹنسی مخالف آپریشنوں کے دوران 8 پولیس اہکاروں نے جانیں گنوائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کشمیر کی صورتحال میں وسیع پیمانے پر تبدیلی آئی ہے اور آج جموں وکشمیر امن اور تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

DGP Dilbag singh on police day
دلباغ سنگھ

ملیٹنسی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے،دلباغ سنگھ

سرینگر:جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ ملیٹنسی کے خلاف پولیس کی جنگ کو تقریباً منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قائم امن کو مستقل خصوصیت بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو زیون علاقے میں واقع آرمڈ پولیس کمپلیکس میں پولیس یادگاری دن کے موقع کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ' جموں و کشمیر گزشتہ زائد از تین دہائیوں سے عسکریت پسندی سے متاثر ہے اور اس سرزمین سے عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جنگ لگ بھگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں قائم امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ اگرچہ سرحد پار سے امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن پولیس ان تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران ملیٹنسی مخالف آپریشنوں کے دوران 8 پولیس اہکاروں نے جانیں گنوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز سے وابستہ چند اہلکاروں نے جانیں گنوائیں۔
موصوف ڈی جی پی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کشمیر کی صورتحال میں وسیع پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر امن اور تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔قوم کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک 1606اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانیں نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم اپنے جان بحق ہوئے اہلکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو شاندار خراج پیش کرتے ہیں'۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ قوم ان جوانوں کی ہمیشہ مرہون منت رہے گی۔

مزید پڑھیں: بین ریاستی منشیات فروش گروہوں کے اراکین کی گرفتاری، وادی کو منشیات مکت بنانا جائے گا


قبل ازیں پولیس نے خون عطیے کے ایک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں قریب 2 سو پولیس جوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔
اس موقع پر پولیس سربراہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں کم سے کم 2 سو جوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس جہاں امن و قانون کی صورتحال بر قرار رکھ رہی ہے وہیں خون کا عطیہ دے کر قیمیتی جانوں کو بچا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا ہماری کوشش رہتی ہے۔

Last Updated :Oct 21, 2023, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.