PSAJK Case On Harassment: پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن صدر کو آن لائن ہراساں کرنے کا معاملہ حل

author img

By

Published : May 11, 2022, 10:24 PM IST

cyber police arrested youth of harassing's private schools in kashmir

کشمیر سائبر پولیس نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر اور پرائیویٹ اسکولوں کو بدنام اور ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ بعد میں ایسوسی ایشن نے ملزم کے خلاف کیس واپس لے لیا تاکہ اس کے مستقبل کو نقصان نہ پہنچے۔ PSAJK Case On Harassments

سرینگر: کشمیر سائبر پولیس نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر اور پرائیویٹ اسکولوں کو بدنام اور ہراساں کرنے والے کا پردہ فاش کرکے معاملے کو سلجھا دیا ہے، تاہم ملوث شخص کے مستقل کے بارے میں سوچتے ہوئے ایسوسی ایشن نے اپنا کیس واپس لے لیا تاکہ اسے سدھرنے کا موقع ملے۔ PSAJK Case On Harassments

اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر اور پرائیویٹ اسکولوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف آن لائن مہم چلانے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سائبر پولیس کشمیر نے معاملے کو حل کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی لوکیشن ٹریس کی اور اس کی آن لائن سرگرمی کی وجہ جاننے کے لیے اسے متعلقہ تھانے لے آئی۔ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے قبول کیا کہ اس نے پرائیویٹ اسکولوں کو بدنام کرنے کے لیے طرح طرح کی آن لائن مہم شروع کی تھی۔ جب اس سے کوئی معقول وجہ پوچھی گئی یا اگر اس کے پاس ایسوسی ایشن کے خلاف کوئی ثبوت پر مبنی شکایت ہے تو اس نے کہا کہ اس کے پاس کوئی معقول وجہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے۔

اس نے جزوی طور پر نجی اسکولوں کا مذاق اڑانے کے لیے اور جزوی طور پر نوکری کھونے کی مایوسی میں ایسا کیا تھا۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اس ضمن میں بتایا کہ کسی بھی شکایت کو لیکر اگر کوئی آتا ہے تو ہمارے پاس شکایات کے ازالے کا ایک ٹھوس طریقہ کار ہے جس کے ذریعے کوئی بھی مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس طرح کے حربے اپنا کر جرائم کو فروغ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:



پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اسلام اس قسم کی بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں اور بے بنیاد الزامات کے لیبل لگانے سے سختی سے منع کرتا ہے۔ اس لیے لوگوں کو سوشل میڈیا کو تعمیری کاموں کے لیے ذمہ دارانہ طور پر استعمال کرنا چاہیے۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے بتایا کہ ہم نے ملزم کے خلاف کیس واپس لے لیا تاکہ اس کے مستقبل کو نقصان نہ پہنچے۔ اس دوران ‘ ایسوسی ایشن نے کیس کو تیزی سے کریک کرنے پر سائبر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.