No Shab-e-Qadr Prayers at Jaima Masjid Srinagar: مرکزی جامع مسجد سرینگر میں جمعۃ الوداع اور شب قدر کی تقریبات کی اجازت نہیں

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 9:25 AM IST

جامع مسجد سرینگر

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سرکردہ اراکین اور سینئر عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مرکزی جامع مسجد میں مقدس شب قدر اور جمعۃ الوداع کی عظیم تقاریب کے حوالے سے جامع مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیکر انہیں حتمی شکل دی گئی۔J-K Admin Disallows Jumu'atul Wida, Shab-e-Qadr Prayers in Jamia Masjid

انجمن اوقاف جامع مسجد نے اطلاع دی ہے کہ ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی میں سرکاری اور پولیس حکام نے آج افطار کے بعد جامع مسجد کے احاطے کا دورہ کیا اور اوقاف کے ارکان کو بتایا کہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ جامع مسجد سرینگر میں جمعۃ الوداع اور شب قدر کے موقع پر تقاریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ حکام کے اس فیصلے کی انجمن اوقاف نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

J-K Admin Disallows Jumu'atul Wida, Shab-e-Qadr Prayers in Jamia Masjidواضح رہے گزشتہ کل انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سرکردہ اراکین اور سینئر عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مرکزی جامع مسجد میں مقدس شب قدر اور جمعتہ الوداع کی عظیم تقاریب کے حوالے سے جامع مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیکر انہیں حتمی شکل دی گئی۔

مزید پڑھیں:No Friday Prayers In Srinagar's Jamia Masjid: جامع مسجد کے منبرو محراب مسلسل 27ویں جمعہ بھی خاموش

وہیں اجلاس میں کہا گیا کہ پروگرام کے مطابق شب قدر کے موقع پر نماز عشاء 10:30 بجے اور نماز جمعہ 2:15 پر ادا کی جائیگی۔ لیکن اب حکام کی جانب سے جامع مسجد میں مقدس شب قدر اور جمعتہ الوداع کی عظیم تقاریب منعقد کئے جانے کے اجازت نہ ملنے پر انجن اوقات نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.