ETV Bharat / state

Falah-e-Aaam Schols Banned: فلاح عام ٹرسٹ کے 11 اسکولوں کو بند کرنے کا حکم، ڈائریکٹر فلاح عام ٹرسٹ

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 5:46 PM IST

جموں و کشمیر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فلاح عام ٹرسٹ کے زیر نگرانی اسکولوں پر پابندی اچھا قدم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں میں غریب گھروں کے بچے زیر تعلیم ہیں اور حکومت کو تعیلم کے بارے میں غیر جانبدار رہنا چاہیے نہ کہ کوئی سیاست کرنی چاہیے۔ J&K Govt Orders to Shut Falah-e-Aam Schools

11-falah-e-aam-trust-schools-closed-says-director-falah-e-aam-trust
صرف 11 اسکولوں کو بند کرنے کا حکم ، ڈائریکٹر فلاح عام ٹرسٹ

سرینگر: محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے گذشتہ کل فلاح عام ٹرسٹ کے زیر نگرانی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم جاری کیے جانے کے بعد بدھ کے روز ڈائریکڑ فلاح عام ٹرسٹ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے صرف ان 11 اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جو کہ مکمل طور فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام چل رہے ہیں۔ یہ مذکورہ اسکول 1989 کے کورٹ آرڈر پر براہ راست فلاح ٹرسٹ کے نگرانی چل رہے ہیں اور انہیں 11 اسکولوں کا رجسٹریشن محکمہ اسکول ایجوکیشن منسوخ کیا ہے۔ Falah-e-aam Trust Schools Closed In Kashmir

ویڈیو
بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر اسکولوں پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔ ایسے میں فلاح عام ٹرسٹ کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں نیوز چینلز سے کہا کہ تمام اسکول بند کیے جانے کی افواہ پھیلا کر زیر تعلیم بچوں اور والدین میں اضطراب پھیلنے کی کوشش نہ کی جائے۔
جاری بیان میں انہوں نے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائیریکٹرس اور سربراہان سے کہا کہ وہ بلا کسی خوف و ہراس اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھے ہیں۔ فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کو بند کئے جانے کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ردرعمل جانا چاہا، لیکن بعض تعلیمی ماہرین نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کیا۔


وہیں جموں و کشمیر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسے اسکولوں پر پابندی اچھا قدم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولز میں غریب گھروں کے بچے زیر تعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بچوں کا ڈراپ آؤٹ ریٹ پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور اگر یہ اسکول بند ہوئے تو ڈراپ آؤٹ ریٹ میں آور اضافہ ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ تعیلم کے بارے میں حکومت کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور ان اسکولوں میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی تسلی شدہ کتابیں اور تجویز شدہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو اس معاملے کو دبارہ سے غور کرنا چاہیے تاکہ ان بچوں کو تعلیم کے نور سے محروم نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

Operation of Falah-e-Aaam Schols Banned: فلاح عام ٹرسٹ کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم


واضح رہے منگل کے روز محکمہ اسکول ایجوکیش کی جانب سے جموں وکشمیر میں فلاح عام ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اسکولوں میں تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اداروں میں زیر تعلیم طلبا نزدیکی سرکاری اسکولوں میں داخلہ لے لیں۔ اس ضمن میں تمام ایجوکیشن افسران، پرنسپلز اور زونل ایجوکیشن افسران سے کہا گیا کہ وہ کالعدم اداروں میں پڑھنے والے بچوں کو داخلے کے امور میں سہولیت فراہم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.