Transit Houses of Kashmiri Pandits پنڈتوں کے لیے تعمیر کی جا رہی کالونیوں کا کام آخری مراحل میں

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 6:15 PM IST

پنڈتوں کے لیے تعمیر کی جا رہی رہائش گاہیں آخری مراحل میں

شوپیاں میں پنڈتوں کے لئے 23 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی رہائش گاہوں کا کام آخری مراحل میں ہے۔ Transit Houses of Kashmiri Pandits in Shopian

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے آلاپورہ علاقے میں کشمیری پنڈتوں کے لیے 23 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرانزٹ رہائش گاہوں کا تعمیری کام آخری مراحل میں ہے۔ ٹرانزٹ کیمپ میں 192 کشمیری پنڈت خاندانوں کو رہائش فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اب تک 32 فلیٹ پوری طرح مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ بقیہ فلیٹ آخری مراحل سے گزر رہے ہیں۔ Transit Houses in Shopian for Kashmiri Pandits

ا

آلا پورہ، کیگام، شوپیان میں پنڈت ملازمین کیلئے سال 2020 میں ٹرانزٹ رہائش گاہوں کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا جو ابھی بھی جاری ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ اگلے برس سبھی فلیٹ مکمل کر لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نومبر 2020 کو جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے کشمیری مائیگرنٹ پنڈت ملازمین کے لئے وادی کے چھ اضلاع میں 1680 ٹرانزٹ رہائشی مکانات تعمیر کرانے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف اور ریکنسٹرکشن کے حکمنامے کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت ایڈمنسٹریٹو کونسل نے وادی کے مڑہامہ اننت ناگ، لار گاندربل، متح پورہ بارہمولہ، اوڈن بانڈی پورہ، کولنگام کپوارہ اور آلا پورہ کیگام شوپیاں میں 1680 رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی بتایا کہ تھا کہ اس منصوبہ کے لیے 201 کروڑ روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔ وہیں اس منصوبہ پر کام شد و مد سے جاری ہے جبکہ ان سبھی اضلاع میں ٹرانزٹ رہایش بنانے کا کام مکمل ہونے کو ہے۔

مزید پڑھیں:پنڈت کالونی بارہمولہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

رواں برس مئی میں ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں پی ایم پیکیج کے تحت کام کر رہے ایک کشمیری پنڈت راہل بھٹ کو عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ بعد ازاں کشمیر میں رہائش پذیر سبھی سرکاری ملازمین نے ڈیوٹی جوائن کرنے سے انکار کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کو کشمیر سے باہر جموں سمیت یا کسی اور شہر میں تعینات کرنے کی مطالبہ کیا تھا۔ انتظامیہ نے کشمیری پنڈتوں کے مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ٹرانزٹ رہائش گاہوں پر شد و مد سے کام جاری ہے۔Rahul Bhat Killing

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Pandits Demand Relocation کشمیری پنڈتوں کا جموں منتقل کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.