Journalist Threat Case سات مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط، پولیس

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 8:49 AM IST

Updated : Nov 24, 2022, 9:45 PM IST

SIA Raids in Shopain

جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کی صبح صحافیوں کو آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں تین اضلاع میں سات مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران موبائیل فونز، کیمپوٹرس، لیپ ٹاپز، پین ڈرائیو، سم کارڈس، بینکنگ کاغذات ، نقلی بندوق اور روسی اور امریکی کرنسی برآمد کرکے ضبط کی گئی SIA Raids On Journalist Threat Case

شوپیان: جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کی صبح صحافیوں کو آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں تین اضلاع میں سات مقامات پر چھاپے مارے جس دوران کئی ایک کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا گیا۔ چھاپے سرینگر، بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں مارے گئے۔Journalist Threat Case

پولیس کے مطابق یہ چھاپے چند روز قبل اس سلسلے میں کی جانے والی تلاشیوں کے دوران موصول ہونے والی لیڈز کے بعد مارے گئے۔چھاپوں کے دوران موبائیل فونز، کیمپوٹرس، لیپ ٹاپز، پین ڈرائیو، سم کارڈس، بینکنگ کاغذات ، نقلی بندوق اور روسی اور امریکی کرنسی برآمد کرکے ضبط کی۔Journalist Threat Case Raids in JK

شوپیاں میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں


پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر پولیس نے سرینگر، بڈگام اور پلوامہ میں سات مقامات پر چھاپے مارے۔19نومبر 2022 کو چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران موصول ہونے ولی لیڈز کے بعد جمعرات کے روز مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں اور دفتر کی تلاشی لی گئی۔


پولیس ترجمان کے مطابق جن افراد کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی گئی اُن میں شوکت احمد موٹا ساکن سرینگر، خاکسار ندیم عدنان ساکن سرینگر، حاجی حیات ساکن پانپور، حاجی حیات کے سرینگر دفتر، اشفاق ریشی ساکن بڈگام ، آصف ڈار(بیرونی ملک میں مقیم) اور ثاقب مغلو ساکن سرینگر شامل ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ جن افراد کے گھروں اور دفتر پر چھاپے مارے گئے اُن میں سے کئی ایک کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 19 نومبر کو جن افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی اُنہیں یومیہ متعلقہ تھانوں میں طلب کیا جارہا ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ قوانین کی پاسداری اور ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی جس دوران قابل اعتراض مواد، موبائیل فونز، کیمپوٹرس، لیپ ٹاپز، پین ڈرائیوز، بینکنگ کاغذات، نقلی بندوق، امریکی اور روسی کرنسی برآمد کرکے ضبط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے۔


پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر اُنہیں اس کیس کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو وہ پولیس کے ساتھ شیئر کریں اور اس سلسلے میں پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔

SIA Raids in JK کشمیر میں مختلف مقامات پر ایس آئی اے کی چھاپہ ماری

وہیں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی طرف سے کئی مقامات پر جمعرات کی علیٰ الصبح چھاپے مار کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔ خبر کے مطابق شوپیاں میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل مشتاق احمد ٹھوکر ولد غلام حسین ٹھوکر ساکن ہیف کھری کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مشتاق احمد ٹھوکر کی اہلیہ ڈی ڈی سی ممبر بھی ہیں جن کا تعلق جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے ہے۔ State investigation agency Raids in Shopian

Last Updated :Nov 24, 2022, 9:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.