Mughal Road Closed شوپیاں میں برفباری، مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 8:08 PM IST

Etv Bharat

ضلع شوپیاں کے پہاڑی علاقوں جن میں ہیرپورہ پیر کی گلی، سکھ سرای، لال گلام اور مغل سرای شامل ہیں میں 6 انچ ست زائد تازہ برف جمع ہوگئی ہے،جبکہ ضلع کے میدانی علاقوں میں دو انچ برف جمع ہوئی ہے اور ابھی برفباری کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری ہے۔Snowfall in Shopian

snowfall-in-shopain-mughal-road-closed

شوپیاں:وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق آج صبح سے ہی میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برف باری شروع ہوئی جو ابھی بھی جاری ہے۔ تازہ برفباری جس کے باعث خشک سردی سے لوگوں کو کچھ حد تک راحت ملی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تین دن یعنی آج سے لیکر جمعرات تک میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہیں جس کے لیے انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو پہلے ہی متحرک کیا ہے۔وادی کے کہی میدانی علاقوں میں آج صبح سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی ضلع شوپیاں میں تازہ برفباری شروع ہوئی ہے۔ وہیں شام کے وقت سے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برف باری شروع ہو چکی ہے ۔

ضلع شوپیاں کے ہیرپورہ اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث سردی میں قدرے اضافہ ہوا۔لوگوں نے سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے گرم ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہے اور گرمی کے آلات بالخصوص کانگڑیوں کو بھی استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Weather Update Kashmir میدانی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں تازہ برفباری شروع

ضلع شوپیاں کے پہاڑی علاقوں جن میں ہیرپورہ پیر کی گلی،سکھ سرای،لال گلام اور مغل سرای شامل ہیں میں یہ خبر تحریر کرنے تک 6 انچ تازہ برف جمع ہوگئی ہے جبکہ ضلع کے میدانی علاقوں میں دو انچ برف جمع ہوگئی ہے اور ابھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ضلع کے پہاڑی علاقے کو جانے والی سڑکوں پر برف جمع ہونا شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کا ضلع ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔وہیں تاریخی مغل روڈ پر برفباری ہونے کے سبب رود پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.