ETV Bharat / state

NIA Raids شوپیاں میں این آئی اے کا چھاپہ

author img

By

Published : May 9, 2023, 7:50 AM IST

Updated : May 9, 2023, 9:23 AM IST

وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ ماری جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں تازہ چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ کس مقصد کے تحت یہ کارروائی انجام دی گئی ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاؤن سے قومی تحقیقاتی ایجنسی کے دستوں نے شوپیاں ضلع کے ترینج اور گنڈ ہادو علاقوں میں چھاپہ مارے۔ این ائی اے کی ٹیمیں آج صبح ہی ترینج اور گنڈ ہادو پہنچی اور وہاں چھاپے مار کاروائیاں شروع کردیں ۔ خبر تحریر کرنے تک این ای اے کی طرف سے چھاپہ مار کاروائیاں جاری تھی ۔تاہم یہ چھاپے کن کے گھروں پر مارے جارہے ہیں اس حوالے سے ابھی تک کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

ضلع کولگام کے علاقہ رام پورہ قیموہ میں ایجنسی کی جانب سے رؤف احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ وہیں دوسری جانب پونچھ کے کچھ علاقوں میں بھی چھاپہ مار کاروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں این آئی اے نے چھاپہ مارا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور سی آپی ایف کے تعاؤن سے قومی تحقیقاتی ایجنسی نے شوپیاں ضلع کے امام صاحب علاقے میں محمد اسحاق پالہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ جموں و کشمیر میں این آئی اے نے چار برسوں میں مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد کے خلاف کارروائی ہے۔ عام طور پر عسکریت پسندوں یا ان کی اعانت کرنے والی علیحدگی پسند سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : NIA Raid In Shopian شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری

NIA Raids in JK جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

Last Updated :May 9, 2023, 9:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.