IED recovered in Shopian شوپیان میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا گیا

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 12:53 PM IST

Updated : Dec 6, 2022, 2:19 PM IST

شوپیان میں آئی ای ڈی برآمد، سرچ آپریشن

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فوج نے ایک آئی ای ڈی برآمد کیا جسے بعد میں ناکارہ بنادیا گیا۔

شوپیان: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فورسز اہلکاروں نے ایک آی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شوپیان کے شرمال علاقے میں عسکریت پسندوں نے سڑک پر فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی غرض سے ایک آی ای ڈی نصب کرکے رکھی تھی تاہم فوج اور فورسز اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام کردیا اور اس آی ای ڈی کو زور دار دھماکہ کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔ فورسز اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔

شوپیان میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا گیا
Last Updated :Dec 6, 2022, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.