ETV Bharat / state

تازہ برفباری کے سبب مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 6:28 PM IST

کشمیر کے شوپیاں ضلع کو راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والی مغل روڈ پر تازہ برف باری ہونے کی وجہ سے بند ہوگئی۔ حکام کے مطابق' پیر کی گلی' اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری کی وجہ سے سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Mughal Road Closed Due To Fresh Snowfall

fresh-snowfall-in-upper-reaches-in-kashmir-mughal-road-closed
تازہ برفباری کے سبب مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند

تازہ برفباری کے سبب مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند

شوپیاں: محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی صحیح ثابت ہونے کے بیچ آج یعنی 9 نومبر کی صبح ضلع شوپیاں کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔تازہ برفباری اور بارشوں سے شدید سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات پہنے شروع کر دیئے ہیں۔


وہیں ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والے 86 کلومیٹر تاریخی مغل روڑ پر پیر کی گلی اور لال گلام کے علاقوں میں برف جمع ہونے کے باعث روڈ کو ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔


ضلع شوپیاں کے پیر کی گلی ، لال گلام ،سکھ سرائی سمیت مغل روڈ پر سہہ پہر چار بجے سے تازہ برفباری شروع ہوئی جس کی وجہ سے اس پہاڑی روڑ پر پھسلن پیدا ہوئی جس کی وجہ اس روڈ پر سفر کررہے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برفباری کے سبب سڑک پر کئی مسافر گاڑیاں درماندہ ہوئی ہے اور انہیں نکالنے کے لیے حکام کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:


ادھر قصبہ شوپیاں میں اگرچہ دن بھر موسم ابرو آلود رہا اور بارشیں و برفباری نہیں ہوئی، تاہم مغل روڈ پر تازہ برفباری کی وجہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہیشن گوئی کی تھی کہ وادی میں 9 نومبر کو مطلع ابر آلودہ رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں (رازدان پاس، سنتھن پاس، سادھنا پاس، زوجیلا، مغل روڈ) پر برف باری ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.