Reasi Security Review Meet: ضلع ریاسی میں سیکورٹی صورتحال کا لیا گیا جائزہ

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 2:26 PM IST

Reasi Security Reviewed

راجوری شہری ہلاکتوں کے پیش نظر ریاسی میں سیکورٹی ایجنسیز نے ضلع میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سماج و ملک دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھے جانے پر زور دیا گیا۔

ریاسی: سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور ضلع ریاسی میں کام کر رہی مختلف ایجنسیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرنے کی غرض سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے دفتر میں ’’ملٹی ایجنسی سینٹر میٹنگ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ریاسی پولیس کے افسران کے علاوہ میٹنگ میں CO IR 1st Bn، 14 سیکنڈ رومیو فورس کے نمائندوں، 16 کور انٹیلی جنس ریاسی کے لیفٹیننٹ کرنل، 2 I/C 126 BN CRPF، 2 I/C 6 BN CRPF IB، CID نے شرکت کی۔ Agencies Reviewed Security Scenario in Reasi

میٹنگ کے آغاز میں ایس ایس پی ریاسی نے تمام افسران کو خوش آمدید کہا اور میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا۔ میٹنگ میں ضلع راجوری میں شہری ہلاکتوں کے حالیہ واقعے اور اس کے سبب ریاسی میں مرتب ہونے والے اثرات، امن و امان کی صورتحال، عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت/موجودگی کے تناظر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔ Reasi Security Reviewed

میٹنگ کے دوران عسکریت پسندوں کے معاونین OGWs ، خود سپردگی کرنے والے عسکریت پسندوں، لاپتہ نوجوانوں اور POK میں ان کی موجودگی اور سرگرمیوں پر نظر رکھے جانے پر زور دیا گیا۔ ان نکات بھی ایک خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں سبھی افسران نے اپنی اپنی معلومات پر مبنی نقطہ نظر اور حقائق بیان کیے۔

مزید پڑھیں: Dilbag Singh on Militancy 'جموں وکشمیر سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے آخری حملے کی ضرورت'

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ریاسی، نے ضلع میں تمام ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر پر نگرانی کے لیے ضلع میں کام کرنے والی سبھی متعلقہ ایجنسیوں کے آپسی تال میل پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.