Shops Gutted in Banihal: بانہال میں آتشزدگی، دکانیں خاکستر

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 2:46 PM IST

بانہال میں آتشزدگی، دکانیں خاکستر
بانہال میں آتشزدگی، دکانیں خاکستر ()

ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں شبانہ آتشزدگی کے دوران تین دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ Nocturnal Fire incident at Banihal

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن بانہال میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ آتشزدگی کے دوران گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب چھ دکانیں اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ Shops Gutted During Midnight Blaze in Banihal

بانہال میں آتشزدگی، دکانیں خاکستر

مقامی باشندوں کے مطابق دوران شب بانہال قصبہ میں ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دو مزید دکانوں اور ایک ہوٹل کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا جن کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ تاہم اس دوران کم از کم تین دکانیں مکمل خاکستر ہو گئیں۔ Nocturnal Fire at Banihal Shops Guttted

آتشزدگی کے دوران ایک شخص زخمی بھی گیا ہے۔ پولیس نے زخمی کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں انہیں میڈیکل کالج و اسپتال اننت ناگ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: رامبن کے گاؤں ماہو میں آتشزدگی، 15 سے زائد مکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.