ETV Bharat / state

Road Accident In Ramban رامبن رامسو میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 6:48 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ پر رامسو کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہونے سے سات افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثہ ایک ٹرک اور ٹیمپو کت درمیان پیش آیا۔Road Accident In Ramban

road-accident-in-ramban-ramsoo-7-injured
رامبن رامسو میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی

رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گریڈ اسٹیشن رامسو کے سامنے ایک ٹرک اور ٹیمپو گاڑی میں ہوئے تصادم میں سات افراد زخمی ہوگئے جن میں تین شدید طور سے زخمی ہوئے ہے۔جنہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔Road Accident In Ramban

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر رامسو کے نزدیک ٹرک اور مسافر بردار گاڑی ٹیمپو کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے سات مسافر زخمی ہوئے۔

رامبن رامسو میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی

اطلاع ملتے ہی پولیس ، ہمالین کیو آر ٹی رضاکاروں نے موقع پر پینچ کر زخموں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تین افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ شدید زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Horrific Accident In Nadia سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت مدثر احمد ، نذیر احمد ، رائیس احمد ، فاروق حمد ، وسیم احمد ، نصیر احمد اور شکیل احمد کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.