ETV Bharat / state

Plantation Drive in GDC Baninal: ڈگری کالج بانہال میں شجرکاری مہم

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 6:07 PM IST

شجر کاری مہم کے علاوہ کالج طلبہ کے مابین ’’ہر گاؤں ہریالی‘‘ کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ کے ساتھ ساتھ ڈیبیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ Painting Competition, debate on har gaon haryali

ڈگری کالج بانہال میں شجرکاری مہم
ڈگری کالج بانہال میں شجرکاری مہم

رام بن: ڈگری کالج بانہال کے این ایس ایس یونٹ نے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے ’’گرین جے کے‘‘ مہم کے تحت شجر کاری مہم کا انعقاد عمل میں لایا۔ Plantation Drive in Baninal اس موقع پر کالج میں ایک آگاہی و معلوماتی پروگرام کے علاوہ مصوری مقابلہ سمیت مباحثہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے دوران مقررین نے جنگلات کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا سے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی تلقین کی۔

ڈگری کالج بانہال میں شجرکاری مہم

مہمان خصوصی بی ڈی سی چیئرمین بانہال، رشیدہ بیگم، کے علاوہ رینج آفیسر بانہال تنویر احمد خان نے سوئل کنزرویشن محکمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے طلباء کو قدرتی وسائل کی حفاظت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ این ایس ایس یونٹ جی ڈی سی بانہال کے پروگرام آفیسر پروفیسر بشیر احمد نے شجرکاری کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج بانہال کے عملے اور طلباء کی شجر کاری مہم میں شرکت پر انکی ستائش کی۔

تقریب کی سب سے اہم سرگرمی کالج احاطے کے علاوہ ارد گرد کے علاقے میں شجر کاری مہم تھی جس میں بی ڈی سی چیئرمین، فاریسٹ رینج آفیسر، محکمہ جنگلات کے ملازمین، کالج فیکلٹی ممبران اور این ایس ایس کے رضاکاروں نے دیودار اور چنار کے 70 پودے لگائے۔ Ramban Plantation Driveاسکے علاوہ انہوں نے ماحولیات، قدرتی وسائل خصوصاً جنگلات کے تحفظ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عہد لیا۔

شجر کاری مہم کے علاوہ Painting Competition, debate on har gaon haryaliکالج طلبہ کے مابین ’’ہر گاؤں ہریالی‘‘ کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ کے ساتھ ساتھ ڈیبیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.