ETV Bharat / state

Yatra Registration for Service Providers: یاترا کے دوران خدمات فراہم کرنے والوں کے رجسٹریشن کیلئے رامبن میں کاؤنٹر کا قیام

author img

By

Published : May 10, 2023, 2:26 PM IST

یاترا کے دوران خدمات فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن
یاترا کے دوران خدمات فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن

امرناتھ یاترا کے دوران مختلف خدمات - بشمول گھوڑا، پالکی وغیرہ - فراہم کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے ضلع رام بن میں ایک خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ Amarnath yatra 2023

یاترا کے دوران خدمات فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن

رام بن (جموں و کشمیر) : ’’شری امرناتھ جی یاترا کے دوران مختلف خدمات فراہم کرنے والے افراد کے رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہو جائے گا، رام بن میں اس کے لیے ایک خصوصی کاؤنٹر شروع کیا گیا ہے اور رجسٹریشن کا عمل بھی انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔‘‘ یہ جانکاری صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر، رام بن، ڈاکٹر شوشانت مہاجن نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔

شوشانت مہاجن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’اسسٹنٹ لیبر کمشنر، رام بن، کے دفتر میں آن لائن رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ دستاویز لے کر آئیں جن میں متعلقہ تھانے سے پولیس تصدیقی رپورٹ، جانوروں کا فٹنس سرٹیفکیٹ (گھوڑا، خچر وغیرہ)، آدھار کارڈ، بینک اکاؤنٹ نمبر، ای لیبر کارڈ، 3 پاسپورٹ سائز تصاویر اور بلڈ گروپ شامل ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یاترا کے دوران ہموار خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل ناگزیر ہے، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ رجسٹریشن کے عمل کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے اور رجسٹریشن کا عمل صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ALC آفس میں اپنے دستاویز جمع کرکے انجام دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر رجسٹریشن کسی بھی شخص، ادارے کو کسی بھی طرح کی خدمات کی فراہمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ان افراد کو ہی امرناتھ یاترا 2023 کے دوران خدمات انجام دینے کی اجازت ہوگی جو یہ لوازمات پورا کرکے اپنا رجسٹریشن کارڈ دفتر سے حاصل کر کریں گے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کے لیے مفت رجسٹریشن کا مطالبہ

اے ایل سی نے مزید کہا کہ محکمہ نے رجسٹریشن کا عمل پوری طرح سے ڈیجیٹل کر دیا ہے، حکومت نے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے ہیں جہاں خدمات فراہم کرنے والوں کو فوری اور پریشانی سے پاک رجسٹریشن انجام دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالہ سے ملازمین کی جانب سے لوگوں کی کاؤنسلنگ بھی انجام دی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی اور 31 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگی، امسال یاترا 62 دنوں تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.