ETV Bharat / state

Search Operation In Rajouri راجوری شہری ہلاکت کے بعد علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 8:56 PM IST

راجوری کے ڈونگری علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے اتوار کی شام تین رہائشی مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اس حملے میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں پیر کے روز اسی علاقہ میں مشتبہ دھماکہ ہوا تھا۔ یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں دو کمسن بچے ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔Rajouri killing Incident

Etv Bharat
Etv Bharat

راجوری:جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے ڈنگری گاؤں میں چھ عام شہریوں کے قتل میں ملوث مشتبہ عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لیے سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔جموں و کشمیر پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی جانب سے چلایا گیا سرچ آپریشن منگل کے روزدوسرے دن میں داخل ہو گیا۔Search Operation In Rajouri

بتادیں کہ ضلع راجوری کے ڈونگری علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے اتوار کی شام تین رہائشی مکانات میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں پیر کے روز اسی علاقہ میں مشتبہ دھماکہ ہوا تھا۔ یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں دو کمسن بچے ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔Firing Incident In rajouri

اس واقعہ کے بعد جموں و کشمیر پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری علاقہ کو پہنچ گئی۔ سکیورٹی فورسز نے وسیع علاقہ میں مشتبہ بندوق براداروں کے خلاف سرچ آپریشن چلایا ہے اور آج یہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ وہیں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ جو شخص راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث حملہ آوروں کے متعلق جانکاری فراہم کرے گا اسے دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق اس کے علاوہ مطلع کرنے والے شخص کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ JK Police On Rajouri Incident

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی ٹیم منگل کی صبح راجوری کے ڈانگری گاؤں پہنچی۔ ٹیم نے جائے واردات کا جائزہ لیا اور شاید اس کیس کی تحقیقات این آئی اے کی ٹیم کرنے والی ہے، تاہم اس بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔Nia Team Visits Rajouri

مزید پڑھیں: Search Operation In Samba سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب نصف درجن علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا، پولیس

وہیں آج راجوری فائرنگ و دھماکے میں ہلاک ہونے والے 6 افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں جس میں سینکڑوں لوگ بشمول پولیس وسول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں کی شرکت کی۔راجوری شہر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اور بڑا واقعہ ہے جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں آنکھ نم ہوئی۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں لوگوں میں کافی دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ وہیں علاقے کو ابھی بھی پوری طرح سے سکیورٹی محاصرے میں رکھا گیا ہے۔ سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ علاقہ میں کسی بھی طرح کی بدنظمی پیدا نہ ہو۔Last Rites of Those Who Killed in Rajouri

مزید پڑھیں: Rajouri Killing Incident ملیٹینسی کے خلاف متحد ہوکر سب کو اکھٹا ہونے کی ضرورت، رویندر ینا

راجوری میں شہری ہلاکتوں کے خلاف ڈوڈہ ، بدرواہ ، ٹھاٹھری اور کشتواڑ میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ سناتھن دھرم سبھا اور مسلم تنظیموں نے منگل کے روز پیر پنچال میں مکمل ہڑتال کی کال دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ ، بدرواہ ، ٹھاٹھری اور کشتواڑ میں کاروباری ادارے ٹھپ ہو کر رہ گئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔کسی بھی ناخوشگوارو اقعے کو ٹالنے کی خاطر متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ شہری ہلاکتوں کے خلاف لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے- Shutdown in Doda

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.