Suspected Person Fired In rajouri راجوری کے مرادپور علاقہ میں مشکوک شخص کو دیکھا گیا

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 10:09 PM IST

Etv Bharat

راجوری کے مرادپور علاقہ میں آج دیر رات مشکوک شخص کو دیکھا گیا۔ علاقہ کے ایک مقامی شخص نے ذاتی بندوق سے مشکوک شخص پر فائرنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔Suspected Person Fired In rajouri

راجوری: سرحدی ضلع راحوری کے مرادپور علاقہ میں ایک گھر کے نزدیک، مشکوک حالت میں ایک شخص کو دیکھا گیا۔ ذارئع کے مطابق ایک رہائشی گھر کے پاس ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس کے بعد ایک مقامی شخص نے ذاتی بندوق بارہ بور سے اس شخص پر گولی چلائی۔فائر ہونے کے بعد مشکوک شخص بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ Suspected Person Fired In rajouri

دریں اثناہ گھر والوں کے مطابق مشکوک شخص گھر کے اندر داخل ہوا جس کے بعد گھر والوں نے شور کیا اور یہ شخص بعد چھت کے راستے سے بھاگ نکلا۔ مقامی لوگوں نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس فوج سی آرپی ایف کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہیم شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: CASO In Rajouri راجوری میں مشکوک افراد کو دیکھا گیا

واضح رہے کہ 4 جنوری کو راجوری کے نوشہرہ علاقہ میں دیر رات مشکوک افراد کو دیکھا گیا تھا۔ بتادیں کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقہ میں حملہ آوروں کی تلاش کرنے کے لیے کارروائی شروع کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ہلاکتوں کے بعد پولیس نے دو درجن کے قریب افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں مختلف تھانوں پر طلب کیا ہے۔Rajouri Incident

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.