راجستھان: رشوت لیتے ہوئے پٹواری گرفتار

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 11:27 AM IST

رشوت

پٹواری نے میوٹیشن کو پُر کرنے کے بدلے شکایت کنندہ سے 10 ہزار روپے کا مطالبہ کا تھا، رانی واڑہ تحصیل میں اے سی بی نے کارروائی کی ہے۔

ریاست راجستھان کے ضلع جالور کے رانیواڑا سب ڈویژن علاقہ کے کرڑا پٹواری سنولارام کو اے سی بی کی ٹیم نے 7 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

پٹواری نے میوٹیشن کو پُر کرنے کے بدلے شکایت کنندہ سے 10 ہزار روپے کا مطالبہ کا تھا، رانی واڑہ تحصیل میں اے سی بی نے کارروائی کی ہے۔

رشوت

ضلع کے رانی واڑہ کے سب ڈویژن علاقہ میں کرڑا پٹواری سنولارم کے خلاف رشوت لینے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔

رشوت
رشوت

اے سی بی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انراج سنگھ راجپوروہت نے بتایا کہ شکایت کنندہ ہمترام کے بیٹے ہردارام جاتی جنگتی نے اطلاع دی تھی کہ میوٹیشن کو پُر کرنے کے لئے پٹواری سنوالارام نے ان سے 10 ہزار روپے رشوت مانگی تھی، انہوں نے بتایا کہ پٹواری پہلے ہی 3000 روپے لے لئے تھے، جبکہ رانیواڑا تحصیل آفس میں سات ہزار روپے دینے کے لئے بلایا تھا۔

شکایت کنندہ رشوت کی رقم لے کر تحصیل گیا، اسی وقت اے سی بی کی ٹیم نے رشوت لیتے ہوئے پٹواری سنوالارام کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.