Budget 2023 مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں این آر ایل ایم کی کامیابی کا ذکر کیا

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 5:36 PM IST

ارشد حسین

ضلع پلوامہ میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین این آر ایل ایم کے ساتھ وابستہ ہیں، اس اسکیم کے تحت ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے جو محتلف شعبوں سے اپنا روزگار کمارہی ہیں۔

ارشد حسین

جموں و کشمیر میں این آر ایل اسکیم چلائی جارہی ہے ،جس کے تحت خواتین کو روزگار کمانے کے اہل بنایا جارہا ہے، اس اسکیم کے تحت خواتین کو محتلف کاموں کی ٹریننگ دی جاتی ہے، جس کے لئےانہیں کام کو شروع کرنے کے محتلف اسکیموں کے تحت قرضہ جات بھی فراہم کئے جاتے ہے تاکہ یہ خواتین بااختیار بنانے اور ان کی مالی حالات بھی بہتر ہو۔ وہیں، اگر ہم ضلع پلوامہ کی بات کریں ضلع پلوامہ میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین این آر ایل ایم کے ساتھ وابستہ ہے جبکہ اس اسکیم کے تحت ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے جو محتلف شعبوں سے اپنا روزگار کمارہی ہیں۔
اس ضمن میں این آر ایل ایم پلوامہ کے مینجر ارشد حسین نے کہا کہ اس سے این ار ایل اسکیم سے جڑے افراد کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں تقریباً 25ہزار خواتین این آر ایل ایم سے جڑی ہیں۔ مرکزی بجٹ میں اسکیم کو بڑھاوا دینے کے بعد سے حکومت کو مزید تعاون حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مرکزی سرکار کی جانب سے ملک بھر کے ساتھ جموں وکشمیر میں چلایا جانے والا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا ضلع پلوامہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے 9 کروڑ روپے ابھی تک اس اسکیم کے تحت خرچ کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ محتلف بینکوں کی جانب سے 23 کروڑ روپے بھی دیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال اس اسکیم کے تحت مزید خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا جن کو روزگار کمانے کے اہل بنایا جائے گا۔مزید پڑھیں:
گاندربل میں این آر ایل ایم کی جانب سے میلے کا انعقاد
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.