ETV Bharat / state

Tral Shikargah Road Construction Started: سڑک کی تعمیر سے عوام کو سیاحتی سرگرمیوں میں فروغ کی امید

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 12:13 PM IST

سب ضلع ترال میں شکارگاہ رابطہ سڑک کی تعمیر و تجدید کا کام شروع ہونے پر مقامی باشندوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو عبور و مرور میں درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا۔ Tral Shikargah road to boost Tourism

سڑک کی تعمیر سے عوام کو سیاحتی سرگرمیوں میں فروغ کی امید
سڑک کی تعمیر سے عوام کو سیاحتی سرگرمیوں میں فروغ کی امید

سڑک کی تعمیر سے عوام کو سیاحتی سرگرمیوں میں فروغ کی امید

پلوامہ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ گذشتہ تیس برسوں کے پرآشوب دور کی وجہ سے تعمیر وترقی سے دور رہا ہے۔ تاہم گذشہ کئی برسوں سے علاقے میں کئی تعمیراتی پروجیکٹس پر کام شروع ہوا ہے۔ ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال علاقے میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر و تجدید سمیت کشادگی کے لیے متعدد پروجیکٹس زیر تکمیل ہیں جب کہ کئی پروجیکٹس زیر غور ہیں۔ رابطہ سڑکوں کی بہتری کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں آسانی پیدا ہوئی ہے وہیں بعض علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں نے رفتار پکڑ لی ہے۔

رواں برس ترال میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تین بڑے پروجیکٹس منظور ہوئے ہیں جن پر کام تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔ چھچکوٹ، ترال براستہ شکارگاہ رابطہ سڑک پر بھی کشادگی اور تجدید و مرمت کے لیے کام شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف دو درجن دیہات کی آبادی کو راحت ملے گی بلکہ اس سے شکارگاہ جیسے تاریخی اور سیاحتی مقام کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شکارگاہ - ترال سڑک کی تعمیر سے جہاں علاقے میں ترقی کے راستے کھلیں گے وہیں سڑک کی تعمیر سے معروف سیاحتی مرکز شکارگاہ کی شان رفتہ بحال ہوگی اور اس سے علاقے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہونے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: سیاحتی مقام شکار گاہ میں رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز

ترال شکارگاہ سڑک پر تعمیر و تجدید کا کام انجام دینے والی کمپنی - اے جی سنز کنسٹرکشن کمپنی - کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سڑک پر کام شد و مد سے جاری ہے اور انہیں سڑک کی تعمیر کو تجدید کا کام مقررہ وقت میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ عہدیدار کے مطابق سڑک کی تعمیر سے نہ صرف مقامی باشندوں کو عبور و مرور میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.