Shoq Bab Sahab URS پانپور میں شوقہ بَب صاحبؒ کا عرس عقیدت سے منایا گیا

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 6:45 PM IST

urs

ضلع پلوامہ کے نملہ بل پانپور میں شوقہ بَب صاحبؒ کے عرس مبارک کے موقع پر درود و اذکار اور نعت و مناجات کی محافل آراستہ ہوئیں وہیں علماء و خطباء نے اولیاء کرام کے مناقب بیان کیے۔ URS of Shoq Bab Sahab Observed in Pampore

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں بلند پایہ ولی حضرت شیخ شریف الدین ولی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المعروف شوقہ بَب صاحب ؒ کا عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک کے سلسلہ میں کل شام سے ہی شوقہ بَب صاحبؒ کے آستان عالیہ واقع نملہ بل، پانپور میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور سینکڑوں افراد نے آستان اعالیہ پر حاضری دی۔ Shoq Bab Sahab URS in Pampore

پانپور میں شیخ شریف الدین ولیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

عرس مبارک کے موقع پر درود و اذکار اور نعت و مناجات کی محافل آراستہ ہوئیں جبکہ علماء و خطباء نے اولیاء کرام کے مناقب بیان کیے۔ وہیں اس موقع پر حضرت شیخ شریف الدین ولیؒ کی سیرت کاملہ اور روحانی کمالات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ عرس مبارک کے موقع پر ہر فرض نماز کے بعد تبرکات کی نشاندہی کی گئی جس سے آستان عالیہ پر آئے سینکڑوں محبین فیضیاب ہوئے۔ Shoq Bab Sahab URS in Namla bal Pampore

دور دراز علاقوں سے آئے فرزندان توحید نے آستان عالیہ پر حاضری دیکر انفرادی و اجتماعی اعمال خصوصاً دعائوں کا اہتمام کیا۔ عرس کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ کیا گیا جس میں پورے عالم خصوصاً وادی کشمیر میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ Shoq Bab Sahab URS in South kashmir

مزید پڑھیں: Urs of Wahab Sahab in Pampore: صوفی بزرگ وہاب صاحب کھارؒ کا سالانہ عرس تزک احتشام سے منایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.