ETV Bharat / state

Militant Arrested in Pulwama پلوامہ میں عسکریت پسند کا معاون پانچ کلوگرام سے زیادہ آئی ای ڈی کے ساتھ گرفتار

author img

By

Published : May 7, 2023, 3:57 PM IST

ضلع پلوامہ کے آریگام علاقے میں عسکریت پسندوں کا معاون 5 سے 6 کلوگرام آئی ای ڈی کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جب کہ پولیس نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا ہے۔

پلوامہ میں عسکریت پسند کا ساتھی پانچ کلوگرام سے زیادہ آئی ای ڈی کے ساتھ گرفتار
پلوامہ میں عسکریت پسند کا ساتھی پانچ کلوگرام سے زیادہ آئی ای ڈی کے ساتھ گرفتار

پلوامہ میں عسکریت پسند کا ساتھی پانچ کلوگرام سے زیادہ آئی ای ڈی کے ساتھ گرفتار

پلوامہ: جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو 5 کلو گرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس کے ساتھ گرفتار کرکے ایک بڑا سانحہ ٹالنے کا دعویٰ کیا۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گرفتار شخص کے انکشاف کی بنیاد پر 5-6 کلو گرام آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔ اس طرح ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پلوامہ پولیس نے ایک عسکریت پسند کے معاون جن کی شناخت اشفاق احمد وانی ساکن آریگم پلوامہ کو گرفتار کیا اور اس کے انکشاف پر IED جو کہ تقریباً 5 سے 6 کلو گرام تھی برآمد کرکے ایک بڑے سانحہ کو ٹال دیا۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے ٹویٹ کر کے اس کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ کے جنوبی علاقہ میں ہائبرڈ عسکریت پسند اور اس کے ایک ساتھی کو اسلحہ اور گولا بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ مصدقہ اطلاع کے موصول ہونے کے بعد 2 پیرا رجمنٹ 50 آر آر، اور 183 بٹالین سی آر پی ایف نے چہارشبنہ کے دن پلوامہ میں ہائبرڈ عسکریت پسند اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ گرفتار شدگان کی شناخت وقار بشیر بٹ ولد بشیر احمد بٹ اور شاہد اسحاق پنڈت ولد محمد اسحاق پنڈت ساکنان کریم آباد پلوامہ کے طور پر کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ افراد کے قبضے سے ایک میگزین، ایک پستول اور دیگر قابل اعتراض مواد بر آمد کر کے ضبط کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.