Public Darbar in Tral کہلیل ترال میں عوامی دربار منعقد

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 10:49 PM IST

Updated : Dec 14, 2022, 11:02 PM IST

Etv Bharat

پلوامہ کے سب ضلع ترال کے کہلیل علاقہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری نے ضلع افسران کے ساتھ ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی دربار میں لوگوں نے موصوٖ کے سامنے علاقہ کے مسائل رکھے اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی اپیل کی۔ Public Darbar in Tral

ترال: کہلیل ترال میں آج ایک میگا عوامی دربار منعقد ہوا جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کی۔اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف اور اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹ آفیسران بھی موجود تھے۔ Public Darbar in Tral

عوامی دربار میں عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے اپنے اپنے دیہات کے مسائل اجاگر کیے۔ ڈی سی موصوف نے مسائل غور سے سنے اور ان کو فوری طور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ عوامی دربار میں صحت محکمہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی اجرا کیے گئے،جبکہ سپورٹس محکمے کی جانب سے سپورٹس کٹ تقسیم کیے گیے۔Awami Darbar in Tral

کہلیل ترال میں عوامی دربار منعقد
اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ پورے ضلع میں تعمیر و ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران جو اقدامات اٹھائے گیے ہیں وہ آج زمینی سطح پر صاف نظر آتے ہیں۔DC Pulwama In Public Darbar Tral


ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ عوام کی بہتر سہولیات کے لیے وعدہ بند ہے اور وہ اس بارے میں عوام کو ہمہ وقت پیش پیش رہیں گے،جبکہ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے شکرانہ کی تحریک پیش کی۔DDC Member tral Dr Harbakash singh

مزید پڑھیں: Public Darbar Held In Tral: ترال کے لرگام اور لروجاگیر میں عوامی دربار منعقد


مقامی لوگوں نے عوامی دربار کو اچھی پہل قرار دیا مقامی شھری چودھری عباس نے بتایا کہ اس طرح ایک عوامی مسائل بروقت حل ہوتے ہیں اس لیے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ ایل جی انتظامیہ ہر شھری کی خود کفالت کے لیے مختلف اسکیمیں چلا رہی ہے اور ان اسکیموں کا جائزہ لینے اور عوامی آگاہی پھیلانے کے لیے عوامی دربار منعقد کیے جا رہے ہیں۔Central schemes For Public

انھوں نے مزید بتایا کہ ترال علاقے میں چار دیہات کو پہلے ہی سیاحتی نقشہ پر لایا گیا ہے اور اب دودھ مرگ کو بھی سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا انہوں نے معاشرے کی ترقی میں نوجوان نسل کو آگے آنے کی اپیل کی

Last Updated :Dec 14, 2022, 11:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.