ETV Bharat / state

Two Bears Trapped in well, Rescued پانپور میں دو ریچھ وائلڈ لائف محکے کی گرفت میں

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 1:45 PM IST

چار گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں دونوں ریچھوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ JK Wildlife Resuces two Black Bears Trapped in Well

1
۱

پلوامہ: محکمہ وائلڈ لائف کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لدھو، پانپور علاقے سے خشک ہو چکے ایک کنوے میں دو ریچھ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ محکمہ وائلڈ کی ٹیم نے فوری طور ٹیم کو روانہ کیا جنہوں نے فوری طور کارروائی شروع کر دی۔ قریب چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد محکمہ کے ملازمین نے دونوں ریچھ بے ہوش کرکے انہیں زندہ اور صحیح سلامت کنوے سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ Wildlife Rescued Black Bears in Ladoo Pampore

پانپور میں دو ریچھ

محکمہ وائلڈ لائف کے ایک افسر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ نے دونوں ریچھوں کو بے ہوش کرنے کے بعد انہیں پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ عہدیدار نے بتایا کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد ریچھوں کو واپس جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔ مقامی باشندوں نے ریچھوں کو پکڑنے میں سرعت کا مظاہرہ کرنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.