ETV Bharat / state

J&K Nationalist Peoples Front: پلوامہ میں جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کا پارٹی کنونشن

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 1:29 PM IST

جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے سربراہ شیخ مظفر احمد نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے کام کریں اور آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہیں۔ Party Convention In Pulwama

پلوامہ میں جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کا پارٹی کنونشن
پلوامہ میں جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کا پارٹی کنونشن

پلوامہ: جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ پارٹی نے گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں کارکنان کی میٹنگ منعقد کی جس میں پارٹی کے سربراہ شیخ مظفر احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان نے اپنے درپیش مسائل کو پارٹی سربراہ کی نوٹس میں لایا اور ان مسائل کا ازالہ کرنے کے اقدامات کرنے کی اپیل کی جبکہ پارٹی سربراہ نے کارکنان کو یقین دہانی کروائی کہ ان کو درپیش مسائل کا ازالہ جلدی ہی کیا جائے گا۔

ویڈیو
پارٹی کے سربراہ شیخ مظفر احمد نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے کام کریں اور آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہے۔ پارٹی نے آج سے ہر گھر ترنگا مہم بھی شروع کی جس کی شروعات جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ پاٹی نے ضلع پلوامہ سے شیخ مظفر احمد کی قیادت میں کی۔


پارٹی کے جنرل سکریٹری عاشق حسین اور پارٹی کے سربراہ شیخ مظفر احمد بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اس میٹنگ اور ہر گھر ترنگا مہم میں کئی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے سربراہ شیخ مظفر احمد نے کہا کہ قومی پرچم کی سر بلندی کے لئے ہزاروں افراد نے شہادت دی ہے۔ انہوں نے کہا اس آزادی کی اہمیت کو لوگوں کو سمجھانے کے لئے ہر گھر ترنگا مہم شروع کی گئی ہے جس کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہیے۔ Har ghar Tiranga


یہ بھی پڑھیں : Officers’ presence Mandatory on I-Day Function: اعلیٰ افسران کے لیے یوم آزادی تقریب میں شرکت ناگزیر قرار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.