ETV Bharat / state

اونتی پورہ: کھیل کا میدان تباہی کے دہانے پر

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 3:17 PM IST

میدان اب کوڈے دان اور ایک چراہ گاہ میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے جہاں کھلاڑی کھیلنے کے بجائے اب مقامی لوگ اپنے مویشی چراتے ہیں۔

اونتی پورہ: تاریخی کھیل کا میدان تباہی کے دہانے پر
اونتی پورہ: تاریخی کھیل کا میدان تباہی کے دہانے پر

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کھیل کود کو بڑھاوا دینے کے لیے اگرچہ دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر یہ دعوے سراب ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ وادی کشمیر میں بالخصوص کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی سے نوجوان اپنا ہنر دکھانے سے قاصر ہیں۔
اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے تاریخی اسپورٹس اسٹیڈیم سیل اونتی پورہ کی مثال پیش کی جا سکتی ہے جو قریباً بیس کنال اراضی پر پھیلا ہوا ہے لیکن حکومت کی عدم توجہی سے یہ میدان اب کوڈے دان اور ایک چراہ گاہ میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے جہاں کھلاڑی کھیلنے کے بجائے اب مقامی لوگ اپنے مویشی چراتے ہیں۔

اونتی پورہ: تاریخی کھیل کا میدان تباہی کے دہانے پر
ایک مقامی نوجوان ناصر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس کھیل گاہ کی عظمت رفتہ بحال کرنے میں انتظامیہ ناکام ہو گئی ہے جبکہ میدان میں جگہ جگہ گہرے کھڈے بن گئے ہیں اور کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ایک اور شہری عبد الغنی نے بتایا کہ اس کھیل گاہ کی دیوار بندی اور دیگر تعمیر تجدید کی باتیں آج تک کئی بار کی گئی لیکن زمینی سطح پر کچھ نہیں کیا گیا۔مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی مانگ کی ہے کہ اس مشہور کھیل گاہ کی شان رفتہ بحال کی جائے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.