ETV Bharat / state

Naner Tral Lacks Basic Facilities نانر علاقے میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اے ڈی سی ترال

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 3:52 PM IST

سب ضلع ترال کے دور اُفتادہ اور پسماندہ علاقہ نانر، گجر بستی میں رہائش پذیر لوگوں کو آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات دستیاب نہیں۔

naner tral
nanar tral

گجر بستی، نانر بنیادی سہولیات سے محروم

پلوامہ: عوام کو گھر کی دہلیز پر انتظامیہ کی فراہم کرنے کی غرض سے اے ڈی سی ترال نے سب ضلع کے نانر، گجر بستی علاقے میں ایک عوامی دربار منعقد کیا اور وہاں عوام کو درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ اے ڈی سی کے ساتھ دیہی ترقی، بجلی، جل شکتی سمیت دیگر محکمہ جات کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نانر کے باشندوں نے انہیں بتایا کہ دورِ جدید میں بھی نانر، گجر بستی میں بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اور لوگوں کو اپنی زندگی مشکل ترین حالات سے گزارنی پڑ رہی ہے۔

اے ڈی سی ترال۔ شبیر احمد رینہ، نے مقامی باشندوں کو بتایا کہ انتظامیہ ان کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں لازمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے اور انہیں راحت نصیب ہو۔ اے ڈی سی نے اعتراف کیا بجلی، سڑک اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث رہائشیوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال، شبیر احمد رینہ، نے بتایا: ’’یہ بات قطعی درست ہے کہ اس بستی میں رہائش پذیر آبادی کو بنیادی سہولیات کے حوالے سے مشکلات ضرور ہیں تاہم انتظامیہ ایک مہینے کے اندر گجر بستی نانر میں تمام لازمی سہولیات دستیاب کرائے گی۔‘‘ اے ڈی سی نے یقین دہانی کرائے کہ ’’یہاں آباد ہر ایک کنبے کو ایک ایک گیس کنکشن بھی ایک ہفتے کے اندر اندر فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Lack of Basic Facilities in Wantinad Tral: ترال کا وانٹی ناڑ علاقہ تعمیر و ترقی سے کوسوں دور

واضح رہے کہ ترال علاقے میں جامع ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے پہلے ہی انتظامیہ نے چار دیہات کو سیاحتی نقشے پر لانے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالہ سے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنائے جانے کے حوالہ سے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب دارالحکومت سرینگر سے محض 50کلو میٹر دور نانر جیسے علاقے میں بنیادی ضروریات کا فقدان پایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.