Good Governance Index in Pulwama: گڈ گورننس میں ضلع پلوامہ اول نمبر پر

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 5:17 PM IST

Good Governance Index in Pulwama: گڈ گورننس میں ضلع پلوامہ اول نمبر پر

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ District Development Commissioner Pulwama بصیرالحق چودھری نے کہا کہ پوری وادی میں ضلع پلوامہ گڈ گورننس کے انڈیکس Good Governance Index میں اول نمبر پر ہے۔

ضلع پلوامہ کو ڈی جی جی آئی Department of Administrative Reforms and Public Grievances کے تحت کشمیر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ضلع قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری وادی میں ضلع پلوامہ گڈ گورننس کے انڈیکس میں اول نمبر پر ہے۔

Good Governance Index in Pulwama: گڈ گورننس میں ضلع پلوامہ اول نمبر پر

انہوں نے کیا کہ ضلع پلوامہ نے ہر ایک شعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ ضلع پلوامہ کے اکثر آبادی محکمہ باغبانی یا محمکہ زراعت سے وابستہ ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ Good Governance Index in Pulwama

انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ضلع سڑکوں کے معاملے میں اول نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیمز میں ضلع پلوامہ سے 30 فیصد خواتین شامل ہیں، جو ان اسکیمز کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باقی محمکہ اور اسکیموں کے حوالے سے بھی ضلع پلوامہ میں قابل ستائش کام انجام دیا گیا ہے۔ ضلع پلوامہ پوری ملک میں بدنام تھا لیکن انتظامیہ کی محنت سے ضلع پلوامہ میں ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہوا ہے۔ Good Governance Index in Pulwama

انہوں نے حکومت کی جانب سے دی جانے والے روزگار اسکیموں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں 3700 نوجوانوں کو محتلف اسکیموں کے ذریعے روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ساتھ ہی یہ نوجوان دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں ہر ایک پنچایت پر نوجوانوں کا ایک کلب بنایا گیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ گزشتہ سال ساٹھ ہزار سے زائد نوجوانوں نے محتلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں سے کچھ نیشنل لیول پر بھی کھیلنے کے گئے جبکہ کچھ نوجوان انٹرنیشنل لیول پر بھی گئے۔ Good Governance Index in Pulwama

یہ بھی پڑھیں: Good Governance Day in Anantnag: گوڈ گورننس ڈے پر اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے علاقے کے لیے ضلعی گڈ گورننس انڈیکس کا آغاز کیا۔ شاہ نے آج جموں اور کشمیر کے 20 اضلاع کے لیے ضلع گڈ گورننس انڈیکس جاری کیا، جس سے جموں و کشمیر ملک کا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن جائے گا، جس میں گڈ گورننس انڈیکس ہے۔

اس تقریب کا اہتمام محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات Department of Administrative Reforms and Public Grievances اور جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی نے سنٹر فار گڈ گورننس، حیدرآباد کے اشتراک سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.