ETV Bharat / state

Darul Uloom Building Demolished : جنوبی کشمیر میں انتظامیہ نے کیا دارالعلوم منہدم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 3:40 PM IST

ضلع پلوامہ کے چیواہ کلان علاقے میں این آئی اے کی سفارش پر ضلع انتظامیہ نے دارالعلوم کو منہدم کر دیا۔

جنوبی کشمیر میں انتظامیہ نے کیا دارالعلوم منہدم
جنوبی کشمیر میں انتظامیہ نے کیا دارالعلوم منہدم

جنوبی کشمیر میں انتظامیہ نے کیا دارالعلوم منہدم

پلوامہ: امام ابوحنیفہ(رح) نامی ایک دینی مدرسہ، دارالعلوم، کو دوران شب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی سفارش پر زمین بوس کردیا گیا۔ انہدامی کارروائی محکمہ مال اور جموں کشمیر پولیس کے باہمی اشتراک سے انجام دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں اِسی دارالعلوم میں چھپے بیٹھے دو عسکریت پسندوں کو ایک تصادم کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر پولیس اور فوج نے 11/12 مارچ 2022 کی درمیانی شب چیواہ کلاں، پلوامہ میں واقع امام ابو حنیفہ نامی دارالعلوم میں ایک آپریشن کیا تھا جس میں عاقب مشتاق ساکنہ کریم آباد اور ایک غیر ملکی عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا۔ جھڑپ کے بعد پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی تھی جس کے بعد اس دارالعلوم کو درس و تدریس کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ وہی اس کیس میں درج ایف آئی آر نمبر 50/2022 کی تفتیش کے دوران قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور تحقیقات کے دوران ایجنسی نے مذکورہ دارالعلوم کے منتظم مولوی نصیر ساکنہ چیواہ کلان اور اس کے ساتھی امتیاز کو گرفتار کیا جو ابھی تک زیر حراست ہیں، جبکہ اس دارالعلوم کو سربرمہر کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Pulwama Encounter: پلوامہ تصادم میں ہلاک نوجوان کچھ روز قبل ہی عسکری صف میں شامل ہوا تھا

معلوم ہوا ہے کہ تین کمروں پر مشتمل دارالعلوم سرکاری اراضی پر تعمیر کای گیا تھا اور تصادم کے بعد یعنی 11/12 مارچ 2022 کے بعد سے ویران پڑا ہوا تھا۔ تفتیشی ایجنسی کی سفارش پر دارالعلوم کے ڈھانچے کو محکمہ مال نے پولیس کی مدد سے زمین بوس کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.