ETV Bharat / state

Firing On Naka Party : پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی ناکہ پارٹی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 2:52 PM IST

Updated : Jul 17, 2022, 7:20 PM IST

پلوامہ کے گانگوہ علاقے میں ناک پارٹی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کردیا تھا جس میں ایک اہلکار کی موت ہوگئی، جب کہ ایک عام شہری زخمی ہوا ہے، اس حملے کے بعد فوج کی مشترکہ ٹیمیوں نے حملہ آوروں کی تلاش کی لیکن حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی ناکہ پارٹی پر حملہ
پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی ناکہ پارٹی پر حملہ

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگوہ علاقے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے قائم کی گئی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ جس میں 182 بٹالین کے ایک اہلکار کی موت ہوگئی ہے۔ نا معلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں 182 بٹالین کے اے ایس آئی ونود کمار زخمی ہوگئے تھے انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

ناکہ پارٹی پر حملہ

اس حملے میں ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کی شناخت نظیر احمد کوچے ولد عبد الرزاق کوچے کی حیثیت سے کی گئی۔ پلوامہ سے گزارنے والے اس سرکلر روڈ پر پلوامہ اور سی آر پی ایف کی جانب سے جگہ جگہ پر ناکہ ہر روز لگایا جاتا ہے۔ وہیں ضلع کے گانگوہ علاقے میں دو جگہوں پر ناکہ قائم کیا گیا۔ گانگوہ سرکلر روڈ سے مندانہ جانے والے سڑک پر بھی ناکہ قائم کیا گیا جہاں پر آج عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔

ناکہ پارٹی پر حملہ

وہیں فوج کی مشترکہ ٹیموں نے حملہ کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تھی۔لیکن حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس حملہ میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف کی شناخت اے ایس آئی ونود کمار کے طور پر ہوئی ہے جو سی آر پی ایف 182 بٹالین کے ساتھ منسلک ہے جس کا تعلق فرخ آباد یوپی سے تھا۔ وہیں اس حملے میں جو عام شہری زخمی ہوا ہے اس کی شناخت نذیر احمد کچھے والد عبدل رزاق کچھے ساکن مندانہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی ناکہ پارٹی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

حملہ کے بعد سے ہی اس سرکلر روڈ پر ٹریفک کی نقل حمل بھی بند کر دی گئی تھی جبکہ تلاشی کارروائی ختم ہونے کے ساتھ ہی ٹریفک کی نقل ہے بحال کر دی گئی ہے۔

Last Updated : Jul 17, 2022, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.