ETV Bharat / state

پونچھ جنگلاتی علاقے میں چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری، خصوصی کمانڈوز تعینات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 5:38 PM IST

Search operation in Poonch سکیورٹی فورسز نے بفلیاز سے لیکر ڈھیرہ گلی ٹاپ تک کے ایک وسیع جنگلاتی علاقے کو سیل کیا ہے۔پونچھ اور راجوری اضلاع میں چوتھے روز بھی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل ہے۔

Search operation continued for sixth day in Poonch, special commandos deployed
Etv Bharatپونچھ جنگلاتی علاقے میں چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری، خصوصی کمانڈوز تعینات

پونچھ جنگلاتی علاقے میں چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری، خصوصی کمانڈوز تعینات

پونچھ: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگلی علاقے میں منگل کو مسلسل چھٹے روز وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری رہا۔ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر خصوصی کمانڈوز کو بھی جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے۔


معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بفلیاز سے لیکر ڈھیرہ گلی ٹاپ تک کے ایک وسیع علاقے کو سیل کیا ہے۔پونچھ اور راجوری اضلاع میں چوتھے روز بھی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل ہے۔


بتادیں کہ بفلیاز تھنہ منڈی میں جمعرات کی سہ پہر عسکریت پسندون نے فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔اطلاعات کے مطابق بفلیاز پونچھ میں مسلسل چھٹے روز بھی مفرور عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر تلاشی آپریشن جاری رہا۔


ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بیک وقت 15 مقامات پر سرچ آپریشن لانچ کیا ہے، جبکہ مقامی لوگوں کو مطلع کیا گیا کہ وہ فی الحال جنگلی علاقوں کی اور جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ وہاں چھپے عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لئے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے اور سراغ رساں کتوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور فوج کے سینیئر آفیسران آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بفلیاز پونچھ میں تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی جنگلی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسند جنگلی علاقے میں بھی ہی موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر فوج کی اضافی کمک کو طلب کیا گیا تاکہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے'۔


دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ فی الحال جنگلی علاقوں کی اور جانے سے گریز کیا کریں کیونکہ وہاں پر سکیورٹی فورسز نے جگہ جگہ پر ناکے لگائے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بفلیاز راجوری شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا ہے۔ادھر اس حملے کے بعد پونچھ اور راجوری اضلاع میں سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق ضلع کی بعض سڑکوں پر ناکے لگا دئے گئے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی کے علاوہ کارڈ چیکنگ کی جاتی ہے اور ان کے موبائل بھی چیک کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ناکوں پر گاڑیوں کی بھی تلاشی کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی مغل روڈ پر بھی کئی ناکے لگا دئے گئے ہیں جہاں آنے جانی والی گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:


بعض ذرائع کے مطابق حکام نے راجوری اور پونچھ میں احتیاطی طور پر موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور افواہوں سے بچنے کی خاطر موبائیل انٹرنیٹ کو بند رکھا گیا ہے۔
بتادیں کہ فوجی سربراہ منوج پانڈے نے پیر کے روز پونچھ کا دورہ کیا اور وہاں پر سینیئر آفیسران کے ساتھ پونچھ اور راجوری کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ نے آفیسران کو ہدایت دی کہ پونچھ اور راجوری کے سرحدی علاقوں میں مزید چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اضافی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.