ETV Bharat / state

Protest in Poonch راجوری حملے کے خلاف پونچھ میں احتجاج

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 10:00 AM IST

ضلع پونچھ میں راجوری حملے کو لے کر آج صبح سے احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کے دوران پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ Protest in Poonch against Rajouri attack

راجوری حملے کے خلاف پونچھ میں احتجاج
راجوری حملے کے خلاف پونچھ میں احتجاج

راجوری حملے کے خلاف پونچھ میں احتجاج

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں راجوری حملے کے بعد بند کی کال دی گئی ہے جس میں ٹریفک سمیت تمام دکانیں بند رہیں گی۔ بند کی کال پونچھ ویاپار منڈل نے دی ہے۔ وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل اور ضلع سناتن دھرم سبھا پونچھ نے بند کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں آج صبح بس اسٹینڈ پونچھ میں پاکستان اور عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ Poonch Bandh after Rajouri attack

واضح رہے کہ راجوری کے ڈونگری علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے اتوار کی شام تین رہائشی مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اس حملے میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ وہیں پیر کے روز اسی علاقہ میں مشتبہ دھماکہ ہوا تھا۔ یہ دھماکہ گذشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں دو کمسن بچے ہلاک جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ راجوری میں شہری ہلاکتوں کے خلاف ڈوڈہ، بدرواہ ، ٹھاٹھری اور کشتواڑ میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ سناتھن دھرم سبھا اور مسلم تنظیموں نے منگل کے روز پیر پنچال میں مکمل ہڑتال کی کال دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Complete Story Rajouri Killing راجوری میں مشتبہ افراد کے حملے میں دو کمسن بچے سمیت چھ افراد ہلاک، کئی افراد زخمی

وہیں گذشتہ روز راجوری فائرنگ و دھماکے میں ہلاک ہونے والے 6 افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں جس میں سینکڑوں لوگ بشمول پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔ راجوری شہر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اور بڑا واقعہ ہے جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں ماتم کا ماحول ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں لوگوں میں کافی دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو ابھی بھی پوری طرح سے محاصرے میں رکھا ہے۔ سکیورٹی کو مزید سخت دیا گیا ہے تاکہ علاقہ میں کسی بھی طرح کی بدنظمی پیدا نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.