Cybercrime Program in Poonch پونچھ کے کے سی ڈِگری کالج میں سائبر کرائم سے متعلق بیداری پروگرام

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 12:32 PM IST

پروگرام منعقد

پونچھ میں واقع کے سی ڈگری کالج کے احاطہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سائبر کرائم سے متعلق ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں کالج کے لیکچررز، طلبہ اور مقامی افراد نے شرکت کی۔

پروگرام منعقد

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں بڑھتے سائبر فراڈ اور جرائم کے واقعات کے پیش نظر ضلع پونچھ میں واقع کے سی ڈگری کالج کے احاطہ میں ایس ایس پی پونچھ روہت باسکوترا کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے سائبر کرائم کے عنوان پر پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں کرشن چندر ڈگری کالج پونچھ کے پرنسپل ڈاکٹر جسبیر سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ماہرین نے سائبر کرام سے متعلق مختلف پہلؤں پر روشنی ڈالی اور ان جرائم سے بچنے کی تراکیب بھی بتائیں۔ ماہرین نے نوجوانوں سے کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران محتاط رہیں، ورنہ سائبر گروہ انہیں اپنا شکار بنانے سے پیچھے نہیں رہیں گے۔

مزید پڑھیں: Cyber Awareness in Pulwama پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری

پروگرام کے دوران پولیس کی سائبر ٹیم نے انٹرنیٹ کے اس دور میں سائبر کرائمز کی مختلف اقسام اور ہیکنگ، موبائل کے استعمال میں احتیاطی تدابیر کے تعلق سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا جیسے جاسوسی، فراڈ، فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ کے استعمال کے دوران کس قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر کالج کے طلباء سمیت سماجی تنظیموں اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر ماہرین نے نوجوانوں کو سائبر کرائمز کی مختلف اقسام اور ان جرائم سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا۔اس کے ساتھ ساتھ ضلع پولیس پونچھ نے سائبر مسائل کے بروقت ازالہ کے لیے یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.