ETV Bharat / state

Poonch Cylinder Blast پونچھ میں سلینڈر دھماکے سے کم سے کم چار افراد زخمی

author img

By

Published : May 1, 2023, 1:17 PM IST

ضلع پونچھ میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے کے بعد سلینڈر پھٹ گیا اور زوردار دھامکہ ہوا، اس حادثے میں چار لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا ہے۔ cylinder Explosion in Poonch

پونچھ میں سلینڈر دھماکے سے کم سے کم چار افراد زخمی
پونچھ میں سلینڈر دھماکے سے کم سے کم چار افراد زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے قاضی مورا علاقے میں پیر کی صبح ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے کے بعد ایک سلینڈر دھماکے سے کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پونچھ کے قاضی مورا علاقے میں پیر کی صبح ایک رہائشی مکان آگ لگ جانے سے ایک گیس سلینڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت ہاشم میر ولد نیاز میر ساکن بہار، سورج پٹیل ولد رام پٹیل ساکن بہار، محمد شید ولد محمد صادق ساکن قاضی مورا اور جاوید احمد ولد محمد احمد ساکن اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا واقعے کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں سلینڈر دھماکے میں ماں کے ساتھ ایک چار سالہ بچے کی موت ہو گئی تھی۔ پونچھ ضلع کے سورنکوٹ کے چندیمار گاؤں کی رہائشی 40 سالہ حمیدہ بیگم اپنے گھر میں چولہے پر کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک ایل پی جی سلنڈر میں گیس لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔ گیس لیکیج کے باعث آگ پورے گھر میں پھیل گئی اور زور دار دھماکا ہوا اور اس کی لپیٹ میں آنے سے حمیدہ بیگم اور اس کا چار سالہ بیٹا بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے پورا گھر تباہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: LPG Cylinder Explodes بی آر ایس میٹ وینیو کے قریب ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.