سرحدی ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 7:55 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام

سرحدی ضلع پونچھ میں فوجی اہلکاورں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کی جس کے بعد درانداز لائن آف کنٹرول کے اِس پار نہ آسکے۔

فوجی ترجمان لیفٹیننٹ دیویندر آنند کا کہنا ہے کہ 2 اور 3 ستمبر کی درمیانی شب سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات مستعد فوجی اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔

فوجی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر مشکوک نقل و حرکت کے بعد فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے درانداز کی کوشش کو ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی اہلکاروں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درانداز کی بڑی کوشش کو ناکام بنایا۔ انکے مطابق درانداز ہڑبڑاہٹ میں بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم انکے مطابق بعد ازاں تلاشی کارروائی کے دوران پاکستانی مصنوعات اور اشیاء ضبط کی گئیں۔

مزید پڑھیں؛ کشمیر: کئی مسجدوں میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں ملی

فوجی ترجمان کے مطابق درانداز فائرنگ کے بعد واپس بھاگ گئے تاہم کچھ چیزیں بھاگنے کے دوران وہیں چھوڑ گئے جسے ضبط کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.