توگڑیا کا عدنان سمیع سے پدم شری واپس لینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 31, 2020, 12:24 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:41 PM IST

توگڑیا کا عدنان سمیع سے پدم شری واپس لینے کا مطالبہ

انترراشٹریہ ہندو پریشد کے سربراہ پروین توگڑیا نے جبل پور دورے کے دوران عدنان سمیع کو پدم شری سے نوازے جانے کی مخالفت کی۔

پروین توگڑیا آج جبل پور پہنچے، اسی دوران انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران عدنان کو پدم شری دیئے جانےپر مخالفت کی ہے۔

توگڑیا نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تو پاکستان سے بھارت آنے والے مسلمانوں کو روکا جارہا ہے اور دوسری جانب عدنان سمیع کو پدم شری سے نوازا جارہا ہے۔

یہ حکومت کے دوہرے کردار کی عکاسی کرتا ہے، پروین توگڑیا کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع وہیں شخص ہے جس کے والد نے بھارتی فوج پر گولے داغے تھے، اسی لیے عدنان سمیع سے ایوارڈ واپس لیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ عدنان سمیع کو پدم شری دینا غلط ہے۔

توگڑیا کا کہنا ہے کہ اگر پدم شری دینا ہی تھا تو اوشا منگیشکر کو کیوں نہیں دیا، جنم سے ملک کی خدمت کرنے والوں کی ملک میں عزت نہیں ہے اور بھارتئ فوج کا جہاز گرانے والے کے بیٹے کو ایوارڈ دیا جارہا ہے، یہ بھارت کس سمت میں جارہا ہے۔

Intro:Body:

id


Conclusion:
Last Updated :Feb 28, 2020, 3:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.