ETV Bharat / state

Hybrid Militants Arrested in Kupwara: کپواڑہ میں اسلحہ سمیت دو ہائبرڈ عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 7:56 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں دو ہائبرڈ عسکریت پسندوں Hybrid Militants کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Hybrid Militants Arrested in Kupwara

کپوارہ میں اسلحہ سمیت دو ہائبرڈ عسکریت پسند گرفتار: پولیس
کپوارہ میں اسلحہ سمیت دو ہائبرڈ عسکریت پسند گرفتار: پولیس

کپواڑہ: کپواڑہ پولیس کے مطابق جموں و کشمیر پولیس پولیس اور فوج کی ایک ٹیم نے مشترکہ آپریشن کے دوران کپواڑہ میں دو ہائبرڈ عسکریت پسندوں Hybrid Militants کو گرفتار کیا ہے اور اُن کے قبضے سے چار پستول اور دس گرینیڈ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Hybrid Militants Arrested in Kupwara پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پولیس اور 28آر آر نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد میدان پورہ، لولاب علاقے کو محاصرے میں لے کر عسکری مخالف آپریشن شروع کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک لوڈ کیرئیر کو رکنے کا اشارہ کیا گیا اور اُس میں سوار دو افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم حفاظتی اہلکاروں نے شمیم احمد خان ولد غلام محی الدین خان ساکنہ خان محلہ، کاواری نامی نوجوان کو دبوچ کر اُس کے قبضے سے دس ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے جبکہ دوسرا کھیت کی طرف بھاگ گیا۔ Police Arrested Two Hybrid Militants recovered Arms and Ammunitionپولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک بڑھایا جس دوران بڈی بہری لولاب میں فرار ہوئے دوسرے نوجوان طالب احمد شیخ ولد علی محمد شیخ کو ایک دکان سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ نوجوان کے قبضے سے ایک بیگ برآمد ہوا جس میں چار پستول، آٹھ پستول میگزین اور 140گولیوں کے راؤنڈ برآمد کئے گئے۔ کپوارہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.