ETV Bharat / state

'نئی ٹینڈر پالیسی کو منسوخ کیا جائے'

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 9:53 PM IST

غریب ٹھیکیداروں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پی ایچ ای ٹھیکداروں نے قاضی گنڈ میں پی ایچ ای ڈویژن کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے نئی ٹینڈر پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قاضی گنڈ میں ٹھیکیداروں نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج  کیا
قاضی گنڈ میں ٹھیکیداروں نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا

ٹھکیداروں کا کہنا ہے کہ نئی ٹینڈر پالیسی stage tender سے ٹھیکیداروں کے متوسط طبقے کے روزگار پر منفی اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ای محکمہ کی نئی پالسی سے اثرورسوخ رکھنے والے ٹھیکیداروں کو فایده ملے گا۔

قاضی گنڈ میں ٹھیکیداروں نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا

انہوں نے stage tender پالسی کو فوری طور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ احتجاجی ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ محکمہ کے پاس ٹھیکیداروں کے کروڑوں رقم واجب الادا ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیدار طبقہ کو مالی بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ برسوں سے سرکاری دفتروں کا طواف کر رہے ہیں تاہم سوائے یقین دہانی کے انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر واجب الدا رقومات کو ادا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.