ETV Bharat / state

Market Checking in Kulgam: تین مہنوں میں چھ لاکھ روپیہ جُرمانہ وصول

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 11:03 PM IST

کولگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں تین مہینوں کے دوران حکام نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں سےچھ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔ Shopkeepers Fined During Market Checking Drive

ahead-of-eid-ul-adha-market-checking-held-in-kulgam
تین مہنوں میں چھ لاکھ روپیہ جُرمانہ وصول

کولگام: عیدالاضحی کے پیش نظر عوام کو مناسب قیمت پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے حکام کی جانب سے گراں فروشی، منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ پر روک لگانے کے لیے حکام نے کئی اضلاع میں مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایت پر آج محکمہ مال،پولیس۔ مونسپل کمیٹی۔ لیگل مٹرولوجی کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے بازاروں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مارکٹ چیکنگ کی۔تحصیلدار کولگام بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ Market Checking in Kulgam

تین مہنوں میں چھ لاکھ روپیہ جُرمانہ وصول

تحصیلدار نے بات کرتے ہوے کہا کہ تین مہینوں کے دوران حکام نے مارکیٹ چیکینگ کے دوران چھ لاکھ روپیہ جُرمانہ وصول لیا۔ انہوں نے کہا کہ دراصل قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے کولگام ضلع میں روایتی طور پر مارکٹ چکنگ کی جاتی ہے دوران چیکنگ منافع خور دکانداروں سے جرمانہ وصول لیا جاتا اور ایکسپائر اشیاء کو بھی ضائع کیا جاتا ہیں۔ Shopkeepers Fined During Market Checking Drive

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ عید سمیت مقدس مذہبی ایام سے قبل عوام کی جانب سے گراں فروشی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں وہیں حکام کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا بھی اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.