Hepatitis Outbreak کولگام میں مبینہ طور پر ہیپاٹائٹس کی دستک، کمسن لڑکی فوت، متعدد متاثر

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 5:11 PM IST

کولگام میں مبینہ طور ہیپاٹائٹس کی دستک، کمسن لڑکی فوت، متعدد متاثر

کولگام کے ترک تاچلو، یاری پورہ علاقے میں مبینہ طور ہیپاٹائٹس پھوٹ پڑنے سے ایک چھ سالہ کمسن بچی کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ علاقے میں کئی افراد (جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں) کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ Hepatitis Outbreak in Kulgam?

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں مبینہ طور ہیپاٹائٹس پھوٹ پڑنے کی خبریں موصول ہونے کے بعد محکمہ صحت نے فوری طور ایک ٹیم کو یاری پورہ، کولگام روانہ کر دیا۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقے کا مشاہدہ کرکے (خون کے) نمونے جمع کیے۔ محکمہ صحت کے ملازمین کا کہنا ہے کہ جمع کیے گئے سیمپل کو لیب روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔ 6 Year old Girl Dies Allegedly due to Hepatitis Outbreak in Kulgam

کولگام میں مبینہ طور ہیپاٹائٹس کی دستک، کمسن لڑکی فوت، متعدد متاثر

محکمہ صحت کی ٹیم نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اب تک علاقے میں ایک چھ سالہ کم سن بچی کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ دو متاثر افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔‘‘ محکمہ صحت کی ٹیم نے ہنگامی طور پر علاقے کے رہائشیوں خصوصاً خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کرکے مرض کی علامات پائے جانے والے افراد کو ادویات فراہم کی۔

محکمہ صحت کی ٹیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد (جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں) کو بہتر علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ریفر کر دیا گیا ہے جن میں سے دو افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ خاص کر محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’گندا پانی استعمال کرنے کے سبب علاقے کے لوگ وبائی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں، حکام کو کئی بار ناصاف پانی کے سبب وبائی مرض پھوٹ پڑنے سے متعلق کئی بار انتباہ کیا گیا جسے انہوں نے ہمیشہ نظر انداز کر دیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Jammu Dengue Update: ڈینگی سے مزید گیارہ افراد متاثر، مجموعی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.