Road Accident In Kishtwar کشتواڑ میں سڑک حادثہ، چار خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 7:37 PM IST

Updated : Nov 16, 2022, 10:31 PM IST

Etv Bharat

سرحدی ضلع کشتواڑ کے مروہ علاقہ میں ایک سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ ،ایل جی منوج سنہا سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ Road Accident In Kishtwar

کشتواڑ : جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے مرہ علاقے میں بدھ کی شام کو ایک ٹاٹا سومو گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 8مسافر از جان ہوئے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔Road Accident In Kishtwar

کشتواڑ میں سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام مرہ کشتواڑ میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک ٹاٹا سومو تتا پانی مرہ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے پولیس ، فوج اور مقامی رضا کاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران آٹھ مسافروں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دیا۔Road Accident In Marwa Kishtwar

Dr Jitendra Singh tweet
Dr Jitendra Singh tweet

مہلوکین کی شناخت محمد امین شیخ ساکن چنجور مرہ، عمر گنائی شاہ ساکن ناو پچی مرہ، محمد عرفان ہجام ساکن قدیم مرہ ، آفاق احمد ہجام ساکن تاچھنا مرہ، صفورہ بانو ساکن انجر مرہ ، مزملہ بانو اور آسیہ بانو ساکنان یاردو مروہ کے بطور ہوئی ہے۔علاقے میں ریسکو آپریشن ہنوز جاری ہے۔

lg tweet
lg tweet

دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مرہ کشتواڑ میں پیش آئے ٹریفک حادثے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کو بھر پور مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔Condolences On Kishtwar Accident

علاوہ ازیں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ میں پیش آئے سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے ضلع انتظامیہ کو متاثرین کو تمام ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی‘۔

ادھر عوامی حلقوں نے ڈوڈہ اور کشتواڑ میں آئے روز پیش آرہے ٹریفک حادثات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پانے کی خاطرضلعی انتظامیہ کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی ہی نہیں۔

کشتواڑ کے ماروہ میں سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک

مزید پڑھیں: Vehicle Plunges Into Chenab River ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین سرکاری ملازم ہلاک

انہوں نے بتایا کہ کشتواڑ اور ڈوڈہ میں آئے روز ٹریفک حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان حادثات پر روک لگانے کی خاطر کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک محکمہ کس مرض کی دوا ہے یہ اُن کی سمجھ سے بالا تر ہے

Last Updated :Nov 16, 2022, 10:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.