ETV Bharat / state

Kwar Hydroelectric Project کشتواڑ میں پروجیکٹ انتظامیہ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 9:46 AM IST

وادی کے ضلع کشتواڑ میں لوگ گزشتہ کئی روز سے کواڑ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کے انتظامی امور کے افسران کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ سے انہیں مختلف پریشانیاں لاحق ہیں، تاہم ابھی تک مذکورہ پروجیکٹ کے منتظمین کی جانب سے ان کے مطالبات اور درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔People's protest against Quad Hydroelectric Power Project

لوگوں کا احتجاج
لوگوں کا احتجاج

کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بلاک ناگسینی نامی علاقہ میں زیر تعمیر کواڑ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کے ڈیم سائٹ پر مقامی باشندے گزشتہ چار روز سے سراپا احتجاج ہیں، مقامی لوگوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے ہم اپنے تمام وسائل سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم زمین کے جس حصہ پر کھیتی باڑی کر تے تھے اس زمین کے علاوہ ہم نے مویشیوں کے لئے مختص کردہ چراگاہیں،رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ دیگر رقبہ بھی کھویا ہے، لیکن ہمیں اس پروجیکٹ میں بحیثیت مزدور بھی نہیں لے رہے ہیں۔ People's protest against Quad Hydroelectric Power Project

لوگوں کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم سائٹ پر بلاسٹنگ کی وجہ سے ہمارے رہائشی مکانات میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، ہمارا کھانا بھی دھول سے بھر جاتا ہے، پینے کا پانی بھی اس سے مستثنی نہیں ہے ،اس کے علاوہ دن بدن ہمارے مکانات کی حالت خستہ ہوتی جا رہی ہے، لیکن پروجیکٹ انتظامیہ پر بار بار گزارشات کرنے کے باوجود بھی کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں چار دنوں سے ہم دھرنے پر بیٹھے ہیں۔Kwar Hydroelectric Project


انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ انتظامیہ پروجیکٹ متاثرہ کنبوں کی دشواریوں کو جانتے ہوئے بھی ٹس سے مس نہیں ہے،انہوں نے پروجیکٹ انتظایہ پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ کچھ سیاسی جماعتوں اور مقامی رہنماؤں کے اشارے پر کام رہے ہیں۔ انہوں نے پروجیکٹ انتظامیہ سے اپنے رویہ اور برتاؤ کو بدلنے کی اپیل کی ہے،اس کے علاوہ کشتواڑ کے بےروزگار نوجوانوں کے ملازمت دینے کے علاوہ پروجیکٹ سے متاثرہ کنبوں کے مسائل کو بغور سننے و حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:Padyarna Public Protest Against District Administration Kishtwar: کشتواڑ کے پڈیارنہ میں پانی کے لیے لوگوں کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.