ETV Bharat / state

Earthquake in Kishtwar: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 4:06 PM IST

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق کشتواڑ میں پیر کے روز 12 بج کر9 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.4 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کی گہرائی زیر زمین دس کلو میٹر تھی۔ Earthquake of magnitude 3.4 hits Kishtwa

کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے
کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے

سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیر کی دوپہر کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق کشتواڑ میں پیر کے روز 12 بج کر9 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ Earthquake of magnitude 3.4 hits Kishtwa

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشا تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔ Earthquake in Kishtwar

یہ بھی پڑھیں : Earthquake Hits Uttarakhand: اتراکھنڈ میں زلزلہ سے زمین لرز گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.