ETV Bharat / state

Alleged Intruder arrested in Rajouri: راجوری میں ایل او سی پر مشتبہ شخص گرفتار

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 3:31 PM IST

Updated : Aug 21, 2022, 7:18 PM IST

راجوری میں ایل او سی پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع راجوری کے نوشیرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد ڈیوٹی پر تعینات جوانوں نے گولیاں چلائی، جس دوران فوجی جوانوں نے دراندازی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔Alleged Intruder arrested in Rajouri

Alleged Intruder arrested in kishtwar
راجوری میں ایل او سی پر مشتبہ شخص گرفتار

جموں و کشمیر کے راجوری میں ایل او سی پر ایک مشتبہ شخص کو دراندازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع راجوری کے نوشیرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد ڈیوٹی پر تعینات جوانوں نے گولیاں چلائی، جس دوران بھارتی حدود کی طرف آنے والا ایک مشتبہ شخص زخمی ہو گیا۔ جوانوں نے دراندازی کرنے والے اس زخمی شخص کو گرفتار کر لیا۔ Alleged Intruder arrested in Rajouri

یہ بھی پڑھیں:

Alleged Intruder Killed in Ferozepur Sector: فیروز پور سیکٹر میں مبینہ پاکستانی درانداز ہلاک

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ سیکٹر کے جھنگڑھ علاقہ میں پیش آیا، جہاں فوج کو 'پاکستانی درانداز' کو گرفتار کرنے کامیابی ملی۔ ملزم کے شناخت تبارک حسین ولد مستری ملک کے طور کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تبارک حسین پی او کے کے سواسکوٹ کا رہنے والا ہے۔ اسے زخمی حالت میں نوشیرہ سیکٹر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ Alleged Intruder arrested in Rajouri

Last Updated : Aug 21, 2022, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.