IED's Sticky Bomb Recovered in Kathua کھٹوعہ میں آئی ای ڈی اور سٹکی بم برآمد، پولیس

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 8:21 PM IST

Three IEDs, as many sticky bombs recovered in Kathua says police

جموں وکشمیر پولیس نے کھٹوعہ ضلع میں ہفتہ کے روز تین آئی ای ڈی اور تین سٹکی بم برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گولہ بارود کی برآمدگی جیش کے گرفتار شدہ عسکریت پسند ذاکر حسین بھٹ کے انکشاف پر کی گئی ہے۔IED's Sticky Bomb Recovered in Kathua

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ہفتہ کے روز تین دیسی ساختہ بم اور چپچپا بم یعنی سکٹی بم برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گولہ بارود سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرائے گئے تھے۔ جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ یہ بازیابی جیش محمد کے ایک عسکریت پسند کے انکشاف پر کی گئی جنہیں 2 اکتوبر کو کٹھوعہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔IED's Sticky Bomb Recovered in Kathua

پولیس کے مطابق جیش کا عسکریت پسند ذاکر حسین بھٹ عرف عمر فاروق سرحد پار پاکستان کے جیش کے ساتھیوں کے ساتھ مختلف سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے رابطہ میں تھا اور انہں جموں میں حملے کرنے کے لیے آئی ای ڈی اور چسپاں بموں کی کھیپ ملی تھی۔

مزید پڑھیں: SIU of Srinagar Police conducts raids صورہ اور آنچار علاقوں میں تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

پولیس کے مطابق مذکورہ عسکریت پسند کو پہلے ایک مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی اور وہ 14 سال تک کوٹ بھلوال جیل میں قید تھا اور اسے 2019 میں رہا کیا گیا تھا۔ مذکورہ عسکریت پسند نے جیش محمد کے عسکریت پسند فرید کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے جو جموں و کشمیر میں اپنی جیل کی سزا بھگتنے کے بعد اپنے ملک پاکستان واپس آیا تھا۔

پولیس افسر مکیش سنگھ نے بتایا کہ تازہ ترین بازیابی کٹھوعہ کے ملہار گاؤں سے کی گئی ہے اور اس حوالے سے ہونے کے وقت تلاشی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا "گرفتار عسکریت پسند کے انکشاف پر ایک آپریشن شروع کیا گیا اور اب تک مجموعی طور پر چھ دھماکہ خیز آلات تین آئی ای ڈیز اور تین چسپاں بم برآمد کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.